مظفرآباد،شہر اقتدار میں بگڑے تگڑے جرائم پیشہ اور معاشرتی جرائم کا شکار ازہان نے بائیکیا رائیڈرکا روپ دھار لیا

پیر 25 مارچ 2024 14:24

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) شہر اقتدار میں بگڑے تگڑے جرائم پیشہ اور معاشرتی جرائم کا شکار ازہان نے بائیکیا رائیڈرکا روپ دھار لیا، بائیکیا رائیڈرز کی اکثریت انتہائی بدتمیز بداخلاق قانون سے نابلد ہے، ون وے سمیت کٹھارہ موٹر سائیکلوں پر مجبور و بے بس لوگوں کی زندگیوں کو خطرات سے دوچار کرنے لگے،اکثر ٹریفک پولیس اہلکاران پر بھی چڑھ دوڑتے دکھائی دیتے ہیں،عوام الناس نے ارباب اختیاراور ڈی آئی جی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے لوگ جو انسانی جان و مال سے کھلے عام کھلواڑ کر رہے ہیں کی سختی سے سرکوبی کی ضرورت ہے،لوگوں کاکہنا ہے کہ انتظامیہ تمام بائیکیا رائیڈرز سے لائیسنس،انکی میڈیکل فٹنس اور موٹر سائیکل کی فٹنس چیک کریں اور سخت کاروائی کی جاے، ایسے بایکیا رائیڈرز کے خلاف جو بغیر کاغذات،بغیر زاتی میڈیکل فٹنس،کٹھارہ موٹر سائیکلوں پر دن بھر من پسند کرایہ وصولی کے ساتھ ساتھ انسانی جانوں کو خطرات کا شکار کرتے ہوے قانون کا مزاق اڑاتے رہتے ہیں اور ہر چوک چوراہے سڑک کے کنارے خود ساختہ اڈے بنا کر غول کی صورت کھڑے رہتے ہیں، خاص کر تعلیمی اداروں کے باہر سکول کیاوقات کار میں ان کی خرمستیاں روکی جائیں اور کاروباری مراکز سمیت تعلیمی اداروں کے سامنے، قریب ان کا داخلہ ممنوع قرار دیا جاے، ان کے حوالے سے سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ اصل معنوں میں بائیکیا سروس کامیابی سے ہمکنار ہو سکے اور شہری آبرو مندانہ طریقے سے اس سروس سے مستفید ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :