یتیم بچے اس وقت انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق و دیگر وزراء سے ہمدردانہ اپیل

پیر 25 مارچ 2024 17:10

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) باغ کے نواحی گاؤں ڈھول بن کے معروف سیاسی سماجی شخصیت حاجی اسحاق اعوان نے وزیر حکومت سردار ضیاء القمر سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے بیٹے مشتاق اعوان جو محکمہ تعلیم باغ گرلز کالج میں ملازم تھے اور کرنٹ لگنے سے انتقال کر گیا ا ن اہلخانہ کو معاوضے دلوائیں،اس کے چھوٹے چھوٹے یتیم بچے ہیں سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے پانچ لاکھ روپے سیکرٹری تعلیم کو کہا مگر کئی سال گزرنے کے باوجود آج تک یتیم بچوں کو کوئی امدادی رقم نہیں مل سکی،یتیم بچے اس وقت انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق،وزیر تعلیم کالجز ظفر ملک،وزیر انفارمیشن وٹیکنالوجی سردار ضیاء القمر سے ہمدردانہ اپیل کرتاہوں کی میرے یتیم پوتوں کی مالی مدد کی جائے میں بڑھاپے میں ہوں ان کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتا ہوں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا حاجی اسحاق اعوان نے کہا کہ سابق دور حکومت میں باغ کے پہاڑی علاقوں کو ٹاون میں شامل کر کے بی ڈی اے اور بلدیہ باغ لاکھوں روپے زمین کی خریدوفروخت میں ٹیکس لیتے ہیں جبکہ یہ محکمے ہمیں ایک روپے کا بھی کوئی فائدہ نہیں دیتے جتنا ٹیکس لیتے ہیں اتنی زمین کی قیمت نہیں ہوتی ہے جس کے خلاف میں نے ہائی کورٹ میں کیس کیا ہوا ہے جو زیر سماعت ہے میں چیف جسٹس صاحب سے ہمدردانہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ حکومت کی طرف سے لگائے گئے غیر ضروری ٹیکس کو ختم کیا جائے تاکہ غریب لوگوں کو ریلیف مل سکے۔