کراچی ، خیرمحمدگوٹھ سرجانی میں پاک امن یلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے دعوت افطار
پیر 25 مارچ 2024 18:53
(جاری ہے)
اس موقع پرمیزبان سعید احمدبیگ، چیئرمین آل میچ میکرزایسوسی ایشن سمیع شیخ،کاظم قریشی، عبیداللہ ملک،نوید لطیف قادری، دانش نظر،ملک شکیل احمد، شازیہ ریحان ودیگرنے بھی خطاب کیا۔
فقیر ملک محمدشکیل قاسمی نے نومنتخب حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے مزید قرضے لینے پر سوال کیاکہ اربوں روپے قرض کون اداکرے گا،بہتر یہ ہوگاکہ حکمران قوم کو حقائق سے آگاہ کریں مزیدقرضوں سے ملک مزید مقروض ہوگاجو مہنگائی میں اضافے کا سبب بنے گا،ہوناتو یہ چاہئے تھاکہ گیس بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے بجائے حکمران اپنے اخراجات کم کرنے کا اعلان کرتے مگر ارباب اقتدارکی آسائشوں میں مزید اضافہ کرکے غریب عوام کے زخموں پر مرچیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ حکمران اپناشاہانہ پروٹوکول اوراپنی عیش وعشرت کو ختم کرکے قوم پر احسان جتائیں،دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹنے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں اور مسلم ملک کی حکمرانی کا حق اداکریں ۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک مسلمانوں کے لئے اللہ پاک کی جانب سے ایک ایساتحفہ ہے جس کاکوئی نعم البدل نہیں ہے، ماہ رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہارہے جس میں رب کی رحمت اپنے بندوں پر چھماچھم برستی ہے،اس ماہ مبارک میں قوم اپنااحتساب کرتے ہوئے اللہ کو راضی کرنے کے لئے عبادات اورریاضت کو اپناشعاربنائے۔ ان کا کہناتھاکہ رمضان المبارک کے آنے سے پہلے ہی مہنگائی کاطوفان عوام پر مسلط کردیاگیا،رمضان المبارک میں بدترین ٹریفک جام معمول بن گیا، پورے شہرمیںبجلی غائب رہنامعمول بن گیا اور سوئی سدرن گیس کمپنی نے تو حد ہی کردی ، سحری اور افطار میں بھی گیس بند کرکے روزہ دار مسلمانوں کو پریشان کیاجارہاہے،Kالیکٹرک کے دعووں کے باوجودافسوسناک امر یہ ہے کہ سحر و افطارکے اوقات اور دوران تراویح بھی لوڈشیڈنگ جاری ہے ،دوسری جانب باالخصوص سحراور افطار کے اوقات میں گیس پریشر بھی انتہائی کم ہوجاتاہے جس کے باعث روزہ رکھنے والوں کو بے حدپریشانی کا سامناکرناپڑتاہے۔انہوں نے کہاکہ حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ سب مسلمانوں کے ملک میں ہو رہا ہے ،دنیاکے دیگر ممالک میں تہواروں پر رعایتی پیکیجز دیئے جاتے ہیں کھانے پینے کی اشیاء سستی کردی جاتی ہیں اور عوام کو حکومتی سطح پر سہولیات فراہم کی جاتی ہیںلیکن پاکستان کے حکمرانوں کا اندازہی نرالاہے،ہر وہ کام ہوتاہے جس سے عوام کو اذیت پہنچے ۔مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.