ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی کا مرکزی جلسہ 3اپریل کو ہوگا

جلسے کے تمام انتظامات اور تیاریاں کی جا رہی ہیں،نثارکھوڑو کی میڈیاسے گفتگو

پیر 25 مارچ 2024 19:04

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) پیپلز پارٹی کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی کا مرکزی جلسہ 3 اپریل کو رات میں گڑھی خدابخش بھٹو میں منعقد کرنے کا فیصلہ۔ گڑھی خدابخش بھٹو میں جلسے کے انتظامات اور تیاریوں کے متعلق پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی صدارت میں سید خورشید شاہ کی سکھر میں رہائشگاہ پر لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن کے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔

جس میں برسی کے جلسے میں بھرپور عوامی شرکت یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں عدالت کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بے گناہ ثابت کرنے پر سپریم کورٹ کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور شہید ذوالفقار علی بھٹو ،شہید بینظیر بھٹو سمیت ایم آرڈی اور کارساز کے شہدا کو بھرپور خراج تحسین پیش کرنے سمیت آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدر مملکت منتخب ہونے مبارکباد پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وفاقی اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ جمہوریت بحالی کی تحریک (ایم آرڈی)کے شہدا کے لئے تمغہ جرات کا اعلان کرکے ان کے ورثا کو اس اعزاز سے نوازا جائے۔ اس موقع پر سید خورشید شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی صدر نثار کھوڑو نے کہا کے گڑھی خدابخش بھٹو میں برسی کا جلسہ 3 اپریل کو رات میں ہوگا اور جلسے کے تمام انتظامات اور تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ کے کچھ اضلاع میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہے ڈاکووں کیجانب سے موٹر ویز اور ہائی ویز بند کرکے ناکے لگا اغوا اور ڈکیتیوں کے واقعات تشویشناک ہیں