مجلس وحدت مسلمین کراچی کی جانب سے القدس کانفرنس دعوت افطار
اسرائیل کے ساتھ معاہدے کرنے والے رسوا ہوئے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
پیر 25 مارچ 2024 20:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارت اسرائیل کا سپورٹر ہے عالمی استعماری قوتیں خطہ میں بھارت کو سپر پاور بنا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں خطہ میںخود امریکہ کا اولین پلان بھارت کو سپر پاور بنانا ہے۔
ملک کو کمزور ترین کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔امریکہ افغانسان سے رسوا ہوکر نکلااب افغانسان کو ہم سے لڑانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے الیکشن عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ تھا جب کہ 9 فروری کو سسٹم سے اعتماد اٹھ جانے کی شازش کی گئی۔ اس خطہ میں امریکہ و اسرائیل کے خلاف جنگ کرنا جہاد ہے۔تمام اسلامی حکومتوں پرمسلمانوں کی حفاظت کی ذمہ داری ہے۔ حکومت پاکستان نے فلسطین کیلئے صرف زبانی جمع خرچ کیا ان کی ہر ممکنہ امداد کی جائے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ سمیت امریکہ و برطانیہ سے سفارتی تعلقات ختم کرکے فلسطینی عوام سے عملی اظہار یکجہتی کا ثبوت دیا جائے۔ کانفرنس سے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز کا کہنا تھا کہ مٹھی بھر یہودی مسلمانوں پر بھاری پڑھ رہے ہیںجس کی اصل وجہ امت میں تقسیم ہے۔امہ اگرچہ تقسیم ہے مگر انہیں امریکا کے تسلط سے نکلنا ہے ۔ہم شہدا کی تاریخ کے حامل ہیں جنت ہمارے لئیے لکھ دی گئی ہے پھر ہم خوف زدہ کیوں ہیں ۔اگر ہم صرف فلسطین کا نوحہ پڑھیں گے تو یہ کافی نہیں ۔براہ راست جاکر مظلومین کی مدد سے ہی حق ادا ہوسکتا ہے۔کانفرنس سے خطاب میں علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ آج جو حالت غزہ کی ہے کسی سے چھپی نہیں اور تبدیلی بھی نظر آرہی ہے۔ طاقت کا تواز ن بہت بدل گیا۔ اسرائیل جنگی جرائم انجام دے رہا ہے یہ اس قوم کی عادت ہے۔ انھوں نے زمینوں پر قبضہ کیا، یہ کینیڈا، امریکا، افریقا میں نسل کشی کرچکے ہیں۔ وہاں یہ قابض ہوئے اور آج بھی قابض ہیں لیکن فلسطین مختلف جگہ ہے اس نے قبضہ قبول نہیں کیا۔ امریکا کے اسلحے کی سپلائی اور نام نہاد عرب ممالک کی اسرائیل دوستی کو فلسطین کے مظالم پر شرم نہیں آتی۔ فلسطین میں بچوں،جوانوں کی قربانیاں دے کر بھی وہ سرزمین چھوڑنے پر تیار نہیں ہیں۔ یہ جرات انہیں کربلا سے ملی۔ پاکستان جس مقام پر کھڑا ہے شاید اس کے حالات خراب کیے گئے تاکہ فلسطین کی حمایت نہ کرسکیں۔ ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اور اسرائیل نے جو جنگی جرائم کیے خدا ان کا بدلہ لینے والا ہے۔ کانفرنس و دعوت افطار میں سہیل عابدی،ثاقب نوشائی ،معاز نظامی ، قاری محمد حسین ،علامہ مبشر حسن ،مولانا تصور علی مہدی،مولانا محمد امین انصاری، ڈاکٹر صابرابو مریم، علامہ کامران حیدر عابدی، علامہ نثاراحمد قلندری، مولانا مرزایوسف حسین ،شبررضا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
-
پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، فیصل کنڈی
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.