Live Updates

}سائفر ایک ڈرامہ تھا جس کی حقیقت سامنے آچکی ہے، ملک امتیاز چنڑ

منگل 26 مارچ 2024 18:40

ش بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) صدرپیپلز پارٹی میٹرو پولیٹن کارپوریشن بہاول پور ملک امتیاز چنڑ نے کہا ہے کہ سائفر ایک ڈرامہ تھا جس کی حقیقت سامنے آچکی ہے مگر عمران خان کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ مکافات عمل ہے۔ی ٹی آئی کی نااہلی کی وجہ سے آج حکومت کو آئی ایم ایف کی کڑی شرائط ماننا پڑرہی ہیں۔انہوںنے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں آئی ایم ایف سے جن شرائط پر معاہدہ کیا تھا وہ اس سے پہلے کسی حکومت نے نہیں ماننی تھی پی ٹی آئی کی نااہلی کی وجہ سے آج ہم آئی ایم ایف کے چنگل میں پھنسے ہیں اور حکومت کو اس کی کڑی شرائط ماننا پڑی ہیں پیپلز پارٹی اور حکومت آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے نقصان اور پریشانی سے بچانے کے لیے کوشش کررہے ہیں لیکن اس وقت ملک کے جو حالات ہیں اس میں کچھ غیر اہم اور مشکل فیصلے کرنا پڑیں گے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سب کا ساتھ مل کر چلنا وقت کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

نوجوان پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کی تقدیر بدل دیں گے ملک کی 65فیصد یوتھ ہی پاکستان کا اصل سرمایہ ہے ایک پارٹی نے نوجوانوں کو دھوکا دیا ان کو سبز باغ دکھائے لیکن حکومت میں آنے کے بعد ان کے مستقبل کو روشن کرنے کے لیئے اس پارٹی نے ان کے لئے کچھ نہ کیا افسوس کا مقام ہے کہ کئی نوجوان اعلی ڈگری ہولڈر ہوتے ہوئے بھی نوکریاں نہ ملنے کی وجہ سے مایوس ہوکر نشہ کے عادی ہوگئے ہیں ان نوجوانوں کو روز گار دینا ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات