qبانی پی ٹی آئی کوپارٹی کے ارکان اسمبلی کی وفاداری پر شک

غ*سینیٹ الیکشن سے قبل تمام ارکان سے سٹامپ پیپر پر وفاداری کا حلف لینے کی ہدایت

بدھ 27 مارچ 2024 03:10

Wاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) بانی تحریک انصاف نے ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کی وفاداری پر شکوک وشبہات کا اظہار کردیا،سینیٹ الیکشن سے قبل سٹامپ پیپر پر تمام ارکان سے وفاداری کاحلف لینے کی ہدایت کر دی ،ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو وفاداری پر شکوک وشبہات یا فاروڈ بلاک بنانے کا خدشہ ہے اس لئے سینیٹ انتخابات سے قبل پارٹی ارکان سے وفاداری کا حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اراکین قومی ، خیبرپختونخوا ، پنجاب اور سندھ اسمبلیوں کے ارکان سے اڈیالہ جیل کے باہر وفاداری کا حلف لیا جائے گا ، اس حوالے سے پارٹی قیادت نے پنجاب ، خیبرپختونخوا کے ارکان سے رابطے کئے اور بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچایا ،ذرائع کے مطابق تمام ارکان اڈیالہ جیل کے باہر اکٹھے ہوں گے جن سے وفاداری کا حلف سٹامپ پیپر کے ذریعے لیا جائیگا،اڈیالہ جیل اکھٹے ہونے کے لیے جلد تاریخ اور وقت کا اعلان جلد کیا جائیگا ،اس حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کو تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایات کر دی گئیں ہیں،ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں آئی ایس ایف کے کارکنان کو بھی بلوایا جائے گا ،بانی تحریک انصاف کی رہائی سمیت کیسوں کے خاتمے اور مبینہ دھاندلی کے خلاف اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کیا جائے گا ۔