آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی ، عوامی فلاح و بہبود اور مسائل کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،فیصل ممتاز راٹھور

پیپلز پارٹی عوامی جماعت ،عوامی ترقی اور بہتری کیلئے جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں ،آزادکشمیر میں آئندہ چند ماہ میں خطہ کے عوام کو بڑے منصوبوں کی خوشخبریاں ملیں گی، وزیر بلدیات آزاد کشمیر

بدھ 27 مارچ 2024 19:40

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل اور وزیر بلدیات آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی ، عوامی فلاح و بہبود اور مسائل کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے عوام کی ترقی اور بہتری کیلئے جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں خطے کے عوام کو مسائل سے نکال کر خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے کیلئے موجودہ حکومت میں رہتے ہوئے اپنے حصے کا کردار ادا کر رہے ہیںآزادکشمیر میں آئندہ چند ماہ کے دوران خطہ کے عوام کو بڑے منصوبوں کی خوشخبریاں ملیں گی آزادکشمیر میں بجلی کے معاملات پر عوامی مطالبات سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے موجودہ دور حکومت میں سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں موجودہ حکومت میں شامل تمام سٹیک ہولڈرز نے آزادکشمیر کے عوام کو درپیش مسائل متعلقہ فورمز پر اٹھائے امید ہے کہ آئندہ چند ماہ میں آزادکشمیر کے بہت سارے اہم معاملات پر عوامی خواہشات کے مطابق عمل ہو گا ان خیالات کا اظہا رانہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ان کاکہنا تھا کہ ریاست کی عوام کو جو آئینی نظام ہمارے آباو اجداد نے دیا اسے ہم سب مل کر مضبوط بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں اد کریں گے ریاست میں سیاسی روئیوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ہم نے اس نظام کو مضبوط بنا کر درست سمت کی جانب لے جانا ہے ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے کہ ریاست کو مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کو پانی ، بجلی ، صحت ، تعلیم ، انفراسٹرکچر اور دیگر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوںپر اقدامات اٹھا رہے ہیں عوام کا احساس محرومی ختم کریں گے ۔