بانڈی پور میں صحت مرکز کی تعمیرگزشتہ 8سال سے تکمیل کی منتظر

پرانی عمارت کو منہدم کرنے کے بعد 2016میں شروع کئے گئے اس منصوبے کو فنڈز کے مسائل کا سامنا ہے

بدھ 27 مارچ 2024 19:40

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے لوگ تقریبا آٹھ سال قبل شروع کی گئی ایک صحت مرکز کی تعمیر کی تکمیل کے منتظر ہیں جو غیر معمولی تاخیرکی شکارہے اور اس سے علاقے میں لوگوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھارتی حکومت کی بے حسی کی عکاسی ہوتی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے زیوری منز میں زیادہ تر ماہی گیر آباد ہیں اوروہ بہت مایوس ہیں۔

منصوبے پر عملدرآمدکے ذمہ دار ہائوسنگ بورڈ کو تاخیر کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پرانی عمارت کو منہدم کرنے کے بعد 2016میں شروع کئے گئے اس منصوبے کو فنڈز کے مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے یہ بہت تاخیر کا شکارہے۔ کنکریٹ کے ڈھانچے کی تعمیر کے باوجود کام برسوں سے رکاہوا ہے اور علاقے کے لوگ مسلسل صحت کی سہولیات سے محروم ہیں ۔مقامی رہائشی بشیر احمد نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک کمرے پرمشتمل موجودہ صحت مرکز میں نہ ڈاکٹرہیں اورنہ بنیادی طبی آلات ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکام سے باربار درخواست کے باوجود کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں نے احتجاجی مظاہرے بھی کیے اور یاددہانیاں بھی کروائیں لیکن ان کے مطالبات پر کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔

متعلقہ عنوان :