ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

بدھ 27 مارچ 2024 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز خیبر پختونخوا، پنجاب ، کشمیر ، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے جنوبی علاقوں میں آندھی /جھکڑ چلنے کی توقع ہے ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود رہا۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں پاراچنار 11، بنوں 08، چراٹ 07، دیر (بالائی 07، زیریں 02)، باچا خان ایئرپورٹ 05، پشاور (ایئرپورٹ 05، سٹی 04)، مردان ، کالام 02، سیدو شریف، مالم جبہ ، ڈیرہ اسماعیل خان (سٹی) 01، پنجاب میں لیہ 04، اسلام آباد (ایئرپورٹ 04، زیرو پوائنٹ، بوکرا 02، گولڑہ، سید پور 01)، راولپنڈی (چکلالہ 03، کچہری، شمس آباد 02)، اٹک، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 02، بھکر 01، کشمیر میں راولاکوٹ 02، گڑھی دوپٹہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

(جاری ہے)

اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد 42،مٹھی 41، چھور، ٹنڈو جام،حیدر آباد،پڈعیدن اور سکرنڈ میں 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔