
پاکستان 2025-26ء کیلئے یو این سلامتی کونسل کی غیرمستقل نشست کیلئے امیدوار ہے
ایشیاء پیسفک گروپ کے ممالک نے پاکستان کی حمایت کی ہے، پاکستان عالمی امن وسلامتی کو برقرار رکھنے کیلئے کونسل کے مینڈیٹ کو فروغ دے گا۔وزیرخارجہ اسحاق ڈار کاافطار ڈنر کی تقریب سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 27 مارچ 2024
23:35

(جاری ہے)
وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان 2025 اور 2026 کیلئے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی غیرمستقل نشست کیلئے امیدوار ہے، ایشیاء پیسیفک گروپ کے ممالک نے اس سلسلے میں پاکستان کی حمایت کی ہے۔
پاکستان کی حمایت پر ہم ان مماک کے بے حد مشکور ہیں ، پاکستان سلامتی کونسل میں غیرمستقل نشست کیلئے تمام ممالک کی حمایت کا خواہاں ہے۔ پاکستان عالمی امن وسلامتی کو برقرار رکھنے کیلئے کونسل کے مینڈیٹ کو فروغ دے گا۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں ہمیں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیئے، غزہ کے مسلمانوں کو گزشتہ 6ماہ سے بھوک اور جنگ کا سامنا ہے، غزہ میں فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کا وقت آگیا ہے۔جنگ بندی کا مطالبہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کیا ہے۔سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر فلسطین اور کشمیرسمیت دیرینہ تنازعات کو حل کیا جائے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ ماسکو اور بشام میں ہونے والے حملے یاد دلاتے ہیں کہ دہشتگردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے، پاکستان دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کیلئے علاقائی اور عالمی شراکت داری کو فروغ دیتا رہے گا۔ امن کی جیت تک دہشتگردی کے خلاف ہماری جنگ ختم نہیں ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ کا انتخاب، فیاض الحسن چوہان نے معافی مانگ لی
-
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ روکنے کا حکم
-
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے سیاسی رابطے بحال
-
ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح میں خطرناک اضافہ، ڈبلیو ایم او
-
اسرائیل حماس جنگ بندی معاہدہ آغاز ہی میں مشکلات کا شکار
-
بنگلہ دیش: جبری گمشدگیوں اور تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا خیرمقدم
-
اقوام متحدہ میں اصلاحات کا منصوبہ منظوری کے لیے جنرل اسمبلی میں پیش
-
امدادی کٹوتیاں: 14 کروڑ لوگوں کو فاقوں کا سامنا، ڈبلیو ایف پی
-
سکڑتے امدادی وسائل سے روہنگیا پناہ گزین بچوں کی تعلیم کو خطرہ لاحق
-
دنیا میں تبدیلی کی فصل اگاتے ’خوراک کے سورما‘
-
نوازشریف سوشل سکیورٹی ہسپتال میں مریم نوازویلنیس سینٹرزکا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.