فیصل آباد شہر اور گردونواح میں چوری،ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں سلسلہ جاری

120 سے زا ئد مقا ما ت پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے

جمعہ 29 مارچ 2024 11:05

�کوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) فیصل آباد شہر اور گردونواح میں چوری،ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں سلسلہ جاری،120 سے زا ئد مقا ما ت پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، درجنوں افراد کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا‘ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

تفصیلات کے مطابق لاری اڈا کے راحت علی‘ سول ہسپتال کے باہر قاسم علی‘ نفیس احمد‘ ریل بازار سے سلطان‘ بھوآنہ بازار میں علی رضا‘ شیخ قاسم‘ بائو والہ کے محمد احمد‘ گرونانک پورہ کے فہیم سے پرس‘ موبائل فون چھین لیا‘ نعمت آباد میں ڈاکٹر اسد مقبول اور انکی فیملی سے لاکھوں کے زیورات‘ نقدی اور فون چھین لئے‘ گلستان کالونی میں نبیل سے جھپٹا مار کر پرس‘ عثمان ٹائون میں شوکت کے گھر کے باہر سے بکرے‘ چھوٹی ڈی گرائونڈ کے پاس ندیم سے فون‘ عبدالرشید غازی چوک (سابق جی ٹی ایس چوک) میں عابد محمود سے نقدی‘ فون‘ محمد ارشاد سے پرس‘ سلیمی چوک میں محسن شہزاد سے جھپٹا مار کر فون‘ پرانا پاسپورٹ آفس کے قریب احسن سے نقدی‘ فون‘ تیزاب مل چوک کے قریب آفتاب احمد‘ مدینہ ٹائون کے زبیر سے نقدی‘ فون‘ ایکس بلاک کے اکرم سے 10ہزار روپے‘ فون‘ جلوی مارکیٹ کے قریب نعمان کو لوٹ لیا گیا‘ 214 رب کے پرویز اختر سے نقدی‘ فون چھین لیا گیا‘ 7 ج ب کے عمر فاروق سے نقدی‘ فون اور اسد صابر سے نقدی‘ فون چھین لیا گیا‘ 7 ج ب کے قاسم ضیاء سے نقدی‘ فون‘ 9 ج ب کے یاسر سے نقدی‘ فون‘ 432 رب کے ریاض سے 40ہزار روپے‘ فون‘ چنیوٹ بازار کے عثمان سے نقدی‘ فون‘ طفیل پارک کے خالد سے نقدی‘ فون‘ بھائی والا پھاٹک کے قریب علی سے 25ہزار روپے‘ فون‘ 156 رب کے فیاض سے نقدی‘ فون‘ 192 رب کے نعمان طارق کے ڈیرہ سے مویشی چوری‘ مقصود احمد سے نقدی‘ 116 ج ب کے فیض سے جھپٹا مار کر پرس‘ 281 رب کے اعجاز کے گھر کا صفایا کر دیا‘ 262 رب کے مبشر کے ڈیرہ سے مویشی‘ 76 ج ب کے سعید سے 54ہزار روپے‘ فون‘ 68 ج ب کے علی رضا سے 11ہزار روپے‘ فون‘ 69 ج ب کے اکرم سے ڈیڑھ لاکھ روپے‘ 66ج ب کے نذیر سے 48ہزار روپے‘ فون‘ 275 ج ب کے اکبر علی سے 40ہزار روپے‘ فون‘ شائستہ کوثر سے 30ہزار روپے‘ فون‘ 70ج ب میں اظہر الحق کے ڈیرہ سے جرمن شفرڈ کتے اور دیگر سامان چور لے گئے‘ سرسیدٹائون بی بلاک کے سبحان احمد کے گھر سے 2.1/2 لاکھ روپے اور 6لاکھ کا سامان چور لے گئے‘ 238 رب کی فرزانہ کا گھر لوٹ لیا‘ مچھلی فارم کے قریب حذیفہ سے 70ہزار روپے‘ فون‘ مدینہ آباد کے اسامہ سے 30ہزار روپے‘ فون چھین لیا‘ رحمت آباد کے رمضان سے 35ہزار روپے‘ ساندل بار کے حمزہ سے نقدی‘ فون‘ 61 ج ب کے رمضان سے گھریلو سامان چور لے گئے‘ 58 ج ب کے شعیب سے اڑھائی لاکھ روپے‘ فون‘ میاں چوک کے فیصل سے موٹرسائیکل چھین لی‘ عاصم ٹائون میں عبداللہ سے نقدی‘ فون‘ سمندری روڈ پر رفیق سے 10ہزار روپے‘ فون‘ ٹالی چوک کے زاہد حسین سے موٹرسائیکل چھین لی‘ فیصل پارک کے بابر سے نقدی‘ فون‘ علامہ اقبال کالونی کے پرویز سے نقدی‘ فون‘ دارالحسان مارکیٹ کے عمران سے نقدی‘ فون‘ 253 رب کے عبدالغفار سے 50ہزار روپے‘ فون‘ گیلانی چوک کے اقبال سے 40ہزار روپے‘ فون‘ 296 رب کے مجید سے موٹرسائیکل‘ 233 رب کے ذیشان سے موٹرسائیکل‘ 238 گ ب کے وقاص کا گھر لوٹ لیا‘ 77 گ ب کے نواز سے 32ہزار روپے‘ 61 رب کے طیب سے 15ہزار روپے‘ فون‘ 95 رب کے نیامت علی سے 60ہزار روپے‘ فون‘ 69 رب کے اسامہ طارق سے 32ہزار روپے‘ فون‘ 413 گ ب کے نور احمد کے گھر سے پونے دو لاکھ کا سامان‘ قصبہ تاندلیانوالہ کے اعظم سے موٹرسائیکل‘ 508 گ ب کے بلند علی سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 552 گ ب کے کرم علی سے 12ہزار روپے‘ فون‘ 463 گ ب کے نذیر احمد کا گھر لوٹ لیا اور دیگر وارداتوں میں متعدد شہریوں سے نقدی‘ فونز لوٹ لیے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں بوہڑاں والی گرائونڈ سے یٰسین‘ زرعی یونیورسٹی کے مدثر ندیم‘ الائیڈ ہسپتال سے علی عباس‘ سرکلر روڈ سے سبطین‘ کینال کالونی کے عمر‘ ضلع کچہری سے خلیل احمد‘ امین ٹائون کے سلیم‘ جھنگ روڈ کے عمران خان‘ رشیدآباد کے سلامت علی‘ صدر بازار کے حارث اسحاق‘ جمیل پارک کے خرم شہزاد‘ کلیم شہید پارک کے شاہد علی‘ محمد برہان‘ گلبرگ ویلی کے اکرم جاوید‘ خالد آباد کے شبیر حسین‘ جڑانوالہ روڈ پر عرفان محمد‘ پیپلزکالونی نمبر1 کے شہباز‘ آفیسرز کالونی کے حامد‘ 204 چک کے غلام محی الدین‘ 7 ج ب کے امیر حسن‘ نور احمد‘ ڈی ٹائپ کالونی کے مصدق حسین‘ نیو گارڈن ٹائون کے فتح چاند‘ فرحت علی جیولرز ستیانہ روڈ پر گاہک بن کر آنے والی خواتین مالک مظہر علی کو دھوکہ دیکر ساڑھے 8تولے زیورات لے اُڑی، اکبر چوک کے لیاقت علی‘ سمن آباد کے زبیر صدیقی‘ محمد رحمن‘ طارق محمود‘ عبداللہ پل کے عبدالرحمن‘ 296 رب کے حفیظ‘ قصبہ تاندلیانوالہ کے افضل‘ اشرف آباد کے جاوید اقبال‘ گھونہ موڑ پر ساجد علی‘ شمس آباد کے ابوبکر‘ 120 ج ب کے مصطفی‘ ایف ڈی اے سٹی کے یوسف‘ 75 رب کے محمد محمود‘ 67ج ب کے محمد علی‘ 63 ج ب کے اختر‘ سمن آباد سے سلمان‘ فلور مل چوک میں عمیر جمال‘ کلیانوالہ کے مزمل صدیق‘ 541 گ ب کے اشفاق‘ ہائوسنگ کالونی کے محمد ارسلان اور دیگر شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لیکر رفوچکر ہو گئے‘ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے‘ آئے روز بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔