
میری 2 بہنیں اغوا ہیں ، پولیس مبینہ اغوا کاروں سے ساز باز ہے، صنم بی بی
جب بہنیں واپس نہیں ملیں تو میرے بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کر دئیے ، پریس کانفرنس میں گفتگو
عرفان فیروز اعوان
جمعہ 29 مارچ 2024
15:56
(جاری ہے)
صنم بی بی اور اس کی پھوپھی شبانہ بی بی نے الزام لگایا کہ پولیس نے قتل کے نامزد ملزمان کو پکڑنے کیلئے ہمارے خاندان کے معدوں کے علاوہ خواتین اور نوجوان لڑکیوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا کہ انسان جانور کے ساتھ بھی ایسا سلوک نہیں کرتے۔
پکڑنے کے بعد مختلف ڈیروں پر رکھتے جہاں توہین آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئے مبینہ لاکھوں روپے رشوت بھی لی اور ان کے گھروں سے بھی سامان اٹھا کر لے آتے۔صنم بی بی نے بتایا کہ پولیس مجھے اور میرے خاوند کو لاہور سے جب پکڑ کر لائی تو ہم دونوں ننگے پاوں تھے۔اور میرے سر پر دوپٹہ بھی نہیں تھا۔پولیس نے 7لاکھ نقدی اور چار تولے تلائی زیورات بھی اٹھا لیے تھے اور پھر ہمارے خلاف جھوٹا مقدمہ بھی درج کر لیا تھا صنم بی بی وغیرہ نے بتایا کہ پولیس نے قتل کے الزام میں میرے بے گناہ والد جعفر شاہ اور میرے بھائی وسیم کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا ہے مگر میری اغوا ہونے والی بہنوں کو ملزمان سے بازیاب نہیں کرایا اگر پولیس پہلے ہی بازیاب کرا دیتی تو غیرت کے نام پر قتل نہ ہوتے اب ہم نے عدالت عالیہ میں ریٹ دیر کی تو پولیس نے میری ایک بہن عظمی کے اکوا کا مقدمہ تو درج کر لیا مگر پولیس نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ عظمی اس کی بہن پیدا ہی نہیں ہوئی۔صنم بی بی نے یہ بھی الزام لگایا کہ ہم عظمی بی بی کا برتھ سرٹیفکیٹ لینے کے لیے یونین کونسل راجہ پور گئے تو سیکرٹری یونین کونسل راجہ پور ملک اللہ ڈتہ نے ہم سے مبینہ طور ایک لاکھ روپے رشوت لینے کے باوجود سیاسی دباؤ کی وجہ سے ہمیں برتھ سرٹیفیکیٹ نہیں دیا۔صنم بی بی وغیرہ نے وزیراعلی پنجاب آئی جی پنجاب پولیس سے اپیل کی ہے کہ پولیس جس نے اپنی غلطیوں اور لاپرواہی کو چھپانے کے لیے عدالت میں غلط بیانی کی ہے اور پولیس کی وجہ سے غیرت کے نام پر دو افراد کا قتل ہوا ہے اس کے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے اور میری بہن عظمی بی بی کو بازیاب کروایا جائے۔مزید مقامی خبریں
-
افواجِ پاکستان ڈیزاسٹر کا شکار قوم کے لیے امید کی کرن ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
سیرتِ مصطفیؐ کا پیغام اتحاد و اخوت اور خیر خواہی ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری
-
گلبرگ لاہور میں وکلا برادری کا گرینڈ ناشتہ، بار الیکشن مہم میں نئی سرگرمی
-
لاہور: جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال میں مادر مرحبا انور سلطانہ فری گائنی وارڈ کا افتتاح
-
چشن آزادی پروگرام ڈربن ساؤتھ افریقہ
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر پانی کی کمی، توانائی بحران جیسے مسائل کے خاتمے اور خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال کے تدارک کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
حکومت نے ارشد ولی محمدکو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کردیا
-
راشد لطیف خان یونیورسٹی میں جشنِ آزادی کی تقاریب
-
جیو پاک انٹرنیشنل اسپتال لاہورمیں یومِ آزادی کی پر وقار تقریب
-
پی آئی ٹی بی انکیوبیشن ونگ کے زیر اہتمام وزکڈز سمر کیمپ اختتام پذیر، 140 بچوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم
-
ریزلینٹ اینڈ رائزنگ پاکستان' مہم: بلوچستان سے اتحاد، شمولیت اور قومی یکجہتی کا پیغام
-
پولیس افسران کا فیصل آباد پریس کلب کا دورہ،
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.