25 رمضان کو یوم القدس ایمانی غیرت کے ساتھ منایاجائیگا،متحدہ علماء محاذ
مسلم ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع اوران کی تمام تر مصنوعات کا بائیکاٹ کریں،آل پارٹیز القدس سیمینار
جمعہ 29 مارچ 2024 17:07
(جاری ہے)
بانی اسلامی انقلاب ایران آیت اللہ امام خمینی کایوم القدس منائے جانے کاجرأت مندانہ دوراندیشانہ اعلان قابل تقلید وتحسین و ستائش ہے۔ محاذ کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمدامین انصاری کی میزبانی، مرکزی صدر حجة الاسلام علامہ مرزایوسف حسین کی زیر صدارت سیمینار کے مہمانان خصوصی اسداللہ بھٹو، فاتح قادیانیت علامہ الیاس ستار سمیت،اسرار عباسی ،علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، شیخ الحدیث مفتی محمد دائود،محمد اسلم خٹک ایڈووکیٹ، شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان ترک، ممتاز سماجی رہنما محترمہ حسنہ قریشی ، علامہ محسن اشراقی نوربخشی ، علامہ حسن شریفی،پروفیسر ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل و امریکہ غزہ میں اپنی خونی جنگ ہار چکے ہیں۔
حماس و دیگر مجاہدین نے لازوال عظیم قربانیاں دے کر بدر و اُحد،خیبر و خندق وتبوک جیسے غزوات کی یادیں تازہ کردی ہیں۔ملت اسلامیہ بیت المقدس کے تحفظ کیلئے ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔صدر ،وزیراعظم ،آرمی چیف اسلامی ایٹمی بم ،غوری میزائل کے رخ اسرائیل کی طرف کردیں تو تین گھنٹوں میں اسرائیل فلسطین چھور کر بھاگ جائے گا۔سندھ حکومت فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم القدس سرکاری سطح پر منائے۔سیمینار سے علامہ حسن شریفی ،مولانا مفتی وجیہہ الدین،علامہ عبدالماجد فاروقی،علامہ ڈاکٹر مفتی عبدالغفوراشرفی،علامہ سید سجاد شبیر رضوی ، ہندومذہبی اسکالرمنوج چوہان،مگن سنگھ ، موٹیویشنل اسپیکرفضائل علی رانا ،مولانا اظہر فاروقی نے بھی خطاب کیاجس میں 100سے زائد علماء کرام نے شرکت کی اور25رمضان کو عالمی یوم القدس میںبھرپور شرکت کی اپیل۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.