مذاکرات میں آئی ایم ایف کی پاکستان چین معاہدوں پر کوئی بات نہیں ہوئی
ممبرز ممالک کے معاہدوں پر آئی ایم ایف بات چیت نہیں کرتا، گردشی قرض پر قابو نہ پایا گیا تو پاکستان کو نرخوں میں اضافہ کرنا پڑے گا۔ آئی ایم ایف
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 29 مارچ 2024 17:39
(جاری ہے)
نیوزایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی معیشت کو اب بھی چیلنجز درپیش ہیں، پاکستان کو دیرپا شرح نمو کے لیے سیاسی مشکلات سے نمٹنا ہوگا۔
ذرائع نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے پروگرام کی کامیابی کے لیے بات چیت جولائی میں کی گئی، اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ آئندہ ماہ اپریل میں ختم ہو جائے گئی، نئے قرض پروگرام کے لیے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، پاکستان کو نئے پروگرام سے کتنا فنڈ ملے گا اس حوالے سے بھی کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا،آئی ایم ایف نے ٹیکس محصولات، ٹیکس بنیاد کو وسیع کرنے، بجلی کی ٹرانسمیشن، ترسیل کے نظام کو بہتر کرنے اور توانائی کے شعبے میں بروقت ایڈجسٹمنٹ پر بھی زور دیا ہے۔ذرائع عالمی مالیاتی فنڈ نے بتایا کہ توانائی کے شعبے میں طریقہ کار کے تحت فیصلے کرنے ہوں گے تاکہ مہنگائی میں اضافہ نہ ہو، ٹیکس تناسب میں اضافہ ناگزیر ہے ، یہ ہدف آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں اہم امور ہیں۔ ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ کو فریز کرنے کا مشورہ خساروں کو کم کرنے کے لیے دیا گیا ہے، گردشی قرضے پر قابو نہ پانے پر پاکستان کو نرخوں میں اضافہ کرنا پڑے گا، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات معاشی اہداف کے ساتھ کرنے ہوں گے۔ ذرائع نے کہا کہ ارینجمنٹ معاہدے میں آئی ایم ایف کی تجاویز پر پاکستان نے بہتر عملدرآمد کیا۔ذرائع نے بتایا کہ دسمبر میں آئی ایم ایف کی جانب سے ممبر ممالک کیلئے اسپیشل ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر)کوٹے میں اضافہ کیا گیا ہے، قرض کی رقم اور آئی ایم ایف پالیسی پیکج کے ذریعے معیشت پائیدار ہوگی۔ذرائع آئی ایم ایف نے بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پاکستان اور چین کے معاہدوں پر بات نہیں ہوئی، ممبر ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر آئی ایم ایف بات نہیں کرتا، مالیاتی اداروں اور دوست ممالک سے مالیاتی تعاون حاصل کرنے کا انحصار پاکستان پر ہے۔مزید اہم خبریں
-
امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے جاری‘احتجاج کرنے والے طلبہ کے ساتھ مذکرات ناکام
-
اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کے لیے قطر پر دباﺅ‘تنقید پر دوحہ کا اظہار ناراضگی
-
سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم جاری کردیا
-
سولر سسٹم لگانے کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی گئی
-
پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی کا منصوبہ بنا رہی ہے، فیصل کریم کنڈی کا الزام
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.