مقبوضہ وادی کشمیر، انتظامیہ نے چار اضلاع کیلئے برفانی تودے کرنے کی وارنگ جاری کردی

جمعہ 29 مارچ 2024 18:04

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں انتظامیہ نے چار اضلاع کے لیے درمیانے درجے کے برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ایم اے )نے آج( جمعہ ) وادی کشمیر کے چار اضلاع کپواڑہ، بانڈی پورہ، بارہمولہ اور گاندربل اضلاع میں اگلے 24 گھنٹوں میں برفانی تودے گرنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ڈی ایم اے نے ان علاقے کے لوگوں کواحتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور بالائی علاقوں کی طرف جانے سے احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :