کندھ کوٹ ،گزشتہ رات اغوا ہونیوالے دو چوکیدار بازیاب نہ ہو سکے

جمعہ 29 مارچ 2024 21:30

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) کندھ کوٹ میں گزشتہ رات اغوا ہونے والے دو چوکیدار بھی بازیاب نہ ہو سکے، ضلع بھر سے اغوا ہونے والے افراد کی تعداد 18ہو گئی۔تفصیلا ت کے مطابق کندھکوٹ میں 11 روز سے ڈاکو کے خلاف چلنے والے آپریشن کے دوران پولیس کو کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ، 24 گھنٹوں کے دوران پولیس نے تنگوانی سے اغوا ہونے والے در محمد گولو کو بازیاب کروایا تھا، 11 روز قبل قتل ہونے والے استاد اللہ رکھیو نندوانی اور شہید پولیس اہلکار محمد اسماعیل ڈاہانی کے قاتل گرفتار نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

11 روز گزرنے کے باوجود نصر اللہ سکول کو لگے ہوئے تالے کھل نہ سکے اور بچے تعلیم سے محروم ہیں، ڈاکوں کی گرفتاری کے لیے پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔پولیس کے مطابق جمال ،شبیر آباد کے حدود میں حسو بنگلانی گینگ، کوکاری نندوانی گینگ کیخلاف آپریشن کیا جا رہا ہے،پولیس نے مزید 12 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ایس ایس پی بشیر بروہی کے مطابق ضلع بھر سے مزید پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی .پولیس حکام کے مطابق ہیوی مشینری سے ڈاکوئوں کے مزید کئی ٹھکانوں کو مسمار کرکے آگ لگا دیا گیا ، آپریشن میں اے پی سی چین، بکتر بند گاڑیوں سمیت جدید اسلحہ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔