صدر پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف کا آصفہ بھٹو زرداری کی بلا مقابلہ کامیابی پر مبارکباد

ہفتہ 30 مارچ 2024 14:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2024ء) سابق سپیکر قومی اسمبلی اورصدر پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری کو قومی اسمبلی میں خوش آمدید کہتے ہیں،آصفہ بھٹو زرداری کی بلا مقا بلہ جیت جمہوریت کا حسن ہے۔

(جاری ہے)

این اے 207سے بلا مقابلہ منتخب ہونے والی رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کو مبارکباد دینے ہوئے اپنےپیغام میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ان کی آمد پارلیمان،آئین اور خواتین کے لئے مضبوط آواز بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ آصفہ بھٹو زرداری کی پارلیمان میں موجودگی عوامی و جمہوری حقوق کے شعور کا ثبوت ہے۔انہوں نےکہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی کے ساتھ ایوان میں بیٹھنا کسی اعزاز سے کم نہیں،امید ہے کہ پارلیمان بھی اپنی نوجوان اور با صلاحیت رکن سے بھر پور استفادہ کرےگی۔