سزا یافتہ قیدی کے دستخطوں کیساتھ تحریری معاہدہ قانون کا مذاق ہی: عرفان صدیقی

کیا بھٹو، بینظیر، زرداری، نواز شریف، شہباز شریف، گیلانی اور مریم سمیت کسی بھی قیدی کو یہ حق دیا گیا ، لیگی سینیٹر کا سوال

اتوار 31 مارچ 2024 19:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سزا یافتہ قیدی کے دستخطوں کے ساتھ تحریری معاہدہ قانون کا مذاق ہے۔

(جاری ہے)

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا بھٹو، بینظیر، زرداری، نواز شریف، شہباز شریف، گیلانی اور مریم سمیت کسی بھی قیدی کو یہ حق دیا گیا عرفان صدیقی نے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اڈیالہ جیل کے 5 ہزار اور ملک بھر کے 90 ہزار قیدیوں کو بھی یہ حق دے۔

انہوںنے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے دباو پر اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور بانی پی ٹی آئی کا معاہدہ ہوا، یہ معاہدہ آئین، قانون، ضابطوں اور جیل مینوئل کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔عرفان صدیقی نے کہا کہ جیل انتظامیہ اور سزا یافتہ قیدی کے اس طرح تحریری معاہدے کی نظیر شاید ہی ملتی ہو، معاہدے میں بتایا گیا ہے کہ ایسا اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں کیا جا رہا ہے۔