فیصل آباد میں مختلف واقعات میں 2 افراد قتل ہوگئے

اتوار 31 مارچ 2024 23:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2024ء) فیصل آباد میں 2 افراد قتل، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت اور دیرینہ دشنمنی پر 2 افراد قتل کردئیے گئے۔تھانہ ستیانہ کے علاقہ 77 سیم کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے نوجوان عرفان کو قتل کردیا۔

ڈاکو مقتول نوجوان سے موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔مقتول نوجوان گوجرہ کا رہائشی ستیانہ مہمان آیا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

مقتول کے ورثاء نے روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا۔ تھانہ منصور آباد کے علاقہ ملک پور میں مخالفین نے چھریوں کے وار کرکے عاصم نامی شخص کو قتل کردیا۔پولیس حکام کے مطابق مقتول حجام کی دکان پر کٹنگ کروا رہا تھا کہ فقیر حسین وغیرہ نے چھریوں سے حملہ کردیا۔

ملزم کے واروں سے مقتول شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے لئے ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال مارچری منتقل کردی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرے قانونی کارروائی شروع کردی۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تلاش شروع کردی گئی ہے۔