گوادر ، پاک فوج کے بم ڈسپوزل سکواڈ پر حملے میں 2سیکورٹی اہلکار شہید4زخمی

پاک فوج کی بم ڈسپوزل ٹیم ضلع گوادر میں آنکاڑہ ڈیم کے علاقے میں بارودی سرنگیں ہٹانے میں مصروف تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 1 اپریل 2024 11:05

گوادر ، پاک فوج کے بم ڈسپوزل سکواڈ پر حملے میں 2سیکورٹی اہلکار شہید4زخمی
گوادر(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم اپریل2024 ء) بلوچستان کے علاقے گوادر میں پاک فوج کے بم ڈسپوزل سکواڈ پر حملے میں 2سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ 4زخمی ہوگئے، پاک فوج کی بم ڈسپوزل ٹیم ضلع گوادر میں آنکاڑہ ڈیم کے علاقے میں بارودی سرنگیں ہٹانے میں مصروف تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔میڈیا رپو رٹس کے مطابق گولیاں لگنے سے 2 سیکیورٹی اہلکار موقع پر ہی شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں سپاہی ظہور اور سپاہی الطاف شامل ہیں جبکہ حملے میں سپاہی ساجد حسین، تجمل حسین، ابرار احمد اور گل حیدر زخمی ہوئے۔جاں بحق اور زخمی سپاہیوں کو طبی امداد، علاج اور ضروری کارروائی کیلئے جی ڈی اے ہسپتال منتقل کیا گیا۔گوادر کے ایس ایس پی محسن زوہیب نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ گوادر سے تقریباً 25 کلومیٹر دور پیش آیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ۔خیال رہے کہ چند روز قبل بھی تربت میں پاک بحریہ کے پی این ایس صدیق بیس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیاتھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افواج کے فوری اور بھرپور جواب سے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ دہشت گردوں نے 25 اور 26 مارچ کی درمیانی شب تربت میں پاک بحریہ کی بیس، ”پی این ایس صدیق“ پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں کی طرف سے حملہ کو موثر جوابی کارروائی کے ذریعہ ناکام بنایا گیاتھا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ سکیورٹی کے جوانوں نے بحریہ اثاثوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنایاتھا۔آئی ایس پی آر کامزید کہنا تھا کہ مشترکہ کلیئرنس آپریشن کو یقینی بنایا گیا، علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بحری دستوں کی مدد کیلئے سکیورٹی فورسز کو متحرک کردیا گیا ہے۔ مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پ±رعزم ہیں۔