21 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 132 میں 10 امیدواروں کو نشانات الاٹ کر دئیے گئے

پیر 1 اپریل 2024 13:15

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2024ء) 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 132 میں 10 امیدواروں کو نشانات الاٹ کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق 21 اپریل کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب این اے 132 جس میں ملک رشید احمد خاں،سردار محمد حسین ڈوگر، فقیر حسین بھٹی سمیت گیارہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جن میں تحریک لبیک کے فقیر حسین بھٹی، مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک رشید احمد خان کے حق دستبردار ہوگئے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے اب باقی 10 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیے گئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک رشید احمد خاں کو شیر جبکہ سنی اتحاد کونسل کے سردار محمد حسین ڈوگر کو گھوڑے کا نشان الاٹ کیا گیا ہے دیگر امیدواروں احسن امجد کو بینچ، جنید علی ڈوگر کو ریکٹ، سردار محمد سرور ڈوگر کو ڈرم، شبیر احمد کو واٹر کولر، فیصل رشید خان کو بوتل، محمد حسین کو کرکٹ اسٹمپ، مظہر رشید خان کو حقہ جبکہ ملک ریاض احمد خاں کو کلاک کے نشانات الاٹ کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حلقہ میں 8 فروری کو عام انتخابات میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کامیاب ہوئے تھے میاں شہباز شریف لاہور قصور سے دو سیٹوں پر کامیاب ہوئے تھے انھوں نے یہ سیٹ چھوڑ دی تھی۔عام انتخابات 2024 میں این اے 132 سے وزیر اعظم میاں شہباز شرہف اس حلقہ سے 137231 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سردار محمد حسین ڈوگر 111116 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔ضمنی انتخاب مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک رشید احمد خاں جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوار سردار محمد حسین ڈوگر کے درمیان مقابلہ ہو گا۔