Live Updates

اسلام آباد میں غیر قانونی ریلی نکالنے کے کیس میں عمران خان، اسد عمر سمیت تمام شریک ملزمان باعزت بری

مقدمہ پچھلے سال تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا تھا‘جس میں غیر قانونی ریلی نکالنے، کار سرکار پہ مداخلت اور نقص امن پیدا کرنے کی دفعات شامل کی گئی تھیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 2 اپریل 2024 15:10

اسلام آباد میں غیر قانونی ریلی نکالنے کے کیس میں عمران خان، اسد عمر ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 اپریل۔2024 ) بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو ایک اور ریلیف مل گیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے تھانہ مارگلہ میں درج غیر قانونی ریلی نکالنے کے کیس میں عمران خان، اسد عمر، علی نواز اعوان و دیگر شریک تمام ملزمان کو باعزت بری کردیا ہے. جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے عمران خان اور تحریک انصاف کے دیگر راہنماﺅں کے خلاف درج غیر قانونی ریلی نکالنے کے مقدمے کی سماعت کی دوران سماعت وکلا سردار مصروف خان اور آمنہ علی عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے عمران خان، اسد عمر، علی نواز اعوان اور دیگر تمام شریک ملزمان کو بھی مقدمے سے باعزت بری کر دیا.

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اسلام اباد کے تھانہ مارگلہ میں 6 مئی 2023 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمے میں غیر قانونی ریلی نکالنے، کار سرکار پہ مداخلت اور نقص امن پیدا کرنے کی دفعات شامل کی گئی تھیں ایف آئی آر کے مطابق جناح ایونیو چوک پر تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کے ایماءپر سوشل میڈیا پر دیے گئے پیغام کے تحت ریلی نکالی گئی جس کی سربراہی اسد عمر، خرم نواز اور علی نواز اعوان کر رہے تھے.

ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ ملزمان نے جناح ایونیو مہران گیٹ ایف-9 پارک کے سامنے پہنچ کر عوام کا راستہ بند کردیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، اور لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسایا ایف آئی آر کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ تھی، لاﺅڈ اسپیکر پر آگاہ کرنے کے باوجود شرکا نے روڈ بند کرکے ریلی جاری رکھی، شرکا ریلی نے عمران خان کی ایما پر عوام کا راستہ روک کر نقص امن پیدا کیاواضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور اہلیہ بشری بی بی کی سزا معطل کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا تھا.
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات