ججز کو انصاف ملنا چاہیے ،جس دن ملک میں انصاف ہو گا سب معاملات ٹھیک ہو جائیں گے‘احمد خان بھچر

بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے لوگوں میں آگاہی آرہی ،وہ اس وقت امت مسلمہ کے لیڈر ہیں ‘اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی جن ججز سے عوام انصاف کی خواہاں ہے وہی ججز انصاف مانگ رہے ہیں ‘ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 3 اپریل 2024 17:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2024ء) پنجاب اسمبلی میں قائدحزب اختلاف احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ ججز کو انصاف ملنا چاہیے جس دن ملک میں انصاف ہو گا سب معاملات ٹھیک ہو جائیں گے ۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے لوگوں میں آگاہی آرہی ہے اور وہ اس وقت امت مسلمہ کے لیڈر ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جس ملک میں انصاف نہیں ہوگا وہ ملک تباہ ہوگا ، انصاف ایسا ہونا چاہیے جو نظر آنا چاہیے ۔اراکین اسمبلی اور وکلاء اظہار یکجہتی کے لیے آئے مگر پولیس تعینات ہے ، ہماری ججز سے اپیل ہے کہ انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے۔احمد خان بھچر نے کہا کہ ہماری خواتین پر ایک ہی دن میں لاہور اور اسی دن میانوالی مقدمہ درج ہوتا ہے، سپریم کورٹ سے اپیل ہے انصاف ملنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ججز کو انصاف ملنا چاہیے ۔ جس دن ملک میں انصاف ہو گا سب معاملات ٹھیک ہو جائیں گے ۔اس موقع پر ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی نے کہا کہ جن ججز سے عوام انصاف کی خواہاں ہے وہی ججز انصاف مانگ رہے ہیں ۔وکلاء اور ایم پی اے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کیا گیا، پولیس کو صرف اپوزیشن کو ڈرانے کے لئے استعمال کر رہے ہیں ۔ڈپٹی اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عید کے بعد سڑکوں پر نکلنے کے لئے مجبور ہیں ۔