ننکانہ صاحب میں بیساکھی فیسٹیول میں شرکت کے لیےآنےوالے سکھ یاتریوں کو ہر ممکن سہولت مہیا کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر

بدھ 3 اپریل 2024 20:40

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں بیساکھی فیسٹیول میں شرکت کے لیےآنےوالے سکھ یاتریوں کو ہر ممکن سہولت مہیا کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،بیساکھی میلہ پر آنے والے یاتری ہمارے مہمان ہیں اور مہمانوں کا خیال رکھنا ہم سب کاقومی فرض ہے، اندرون و بیرون ملک سے آنے والے سکھ یاتریوں کو بہترین اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات مہیا کئے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے ان خیالات کا اظہار بیساکھی فیسٹیول کے پیشگی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد حنیف ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ رائے ذوالفقار علی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 محمد اکرم پنوار ، پولیس کے علاوہ ،محکمہ صحت ، میونسپل اداروں کے سربراہان ، سکھ کمیونٹی کے افراد سمیت تمام متعلقہ افسران بھی اجلاس میں شریک تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے میونسپل اداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بیساکھی کی تقریبات کے موقع پر میونسپل اداروں کی جانب سے تمام روٹس سمیت شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے جائیں۔انہوں نے اے پی پی سے خصوصی طور پر بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ تمام محکمہ جات سمیت پولیس کے جوان یاتریوں کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں تاکہ سکھ یاتری پاکستان بالخصوص ننکانہ صاحب سے انتظامات اور پاکستانیوں کی محبت کے حوالے سے اچھی یادیں لے کر جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بیساکھی کی تقریبات 15 اپریل سے 18 اپریل تک جاری رہیں گی۔ \378

متعلقہ عنوان :