Live Updates

ٓآئی ایم ایف کی شرائط کے پابند ہیں لیکن عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ مجتبیٰ شجاع الرحمان

جمعرات 4 اپریل 2024 20:00

؂لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2024ء) وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ آ ئی ایم ایف کی شرائط کے پابند ہیں لیکن عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ریلیف کے لیے متبادل راستے اختیار کر رہے ہیں۔مستحقین کو ٹارگیٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔ بجلی کے بلوں میں کمی کا وعدہ سولر سسٹمز کی فراہمی سے پورا کیا جائے گا۔ مہنگائی پر کنٹرول کے لیے منظم میکانزم کے تحت کام کر رہے ہیں۔

زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی کے لیے کسانوں کی پیداواری قوت بڑھائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمان نے آج سول سوسائٹی کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہی. وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کبھی پارٹی کے منشور پر سمجھوتا نہیں کریں گی۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال میں ہمارے پاس صرف تین ماہ تھے۔ تین ماہ کے بجٹ میں پوری کوشش کی کہ عوامی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے وسائل کا استعمال کریں۔ رمضان نگہبان پیکج اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ پیکج سے متعلق عوامی شکایات عوام کا فیڈ بیک ہے آ ئند ہ رمضان میں لوگوں کو ان مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔تعلیم اور صحت ہمیشہ سے ہماری حکومت کی ترجیحات کا حصہ رہی ہیں۔

آ ئند ہ بھی رہیں گی۔مفت کتب کی فراہمی اور تعلیمی وظائف سکول سے باہر بچوں کی تعداد میں کمی کریں گے۔ فری انٹرنیٹ، لیپ ٹاپ سکیم کی بحالی اور موٹر سائیکلز کی شکل میں ذاتی سواری طلبہ کی تعلیمی استعداد کار کو بہتر بنائے گی۔ہیلتھ کارڈ کو نواز شریف ہیلتھ انشورنس پروگرام کی طرز پر آگے بڑھایا جائے گا۔ جس سے صرف مستحقین مستفید ہو سکیں گے۔ائیر ایمبولینس میٹرو بس سروس کی طرح فقید المثال منصوبہ ثابت ہو گی۔ عید الفطر کے بعد نئے بجٹ کی تیاری کے عمل کا آغاز کر دیا جائے گا۔ مالی سال 2024-25 کا بجٹ پارٹی کے منشور کے مطابق ہو گا عوامی امنگوں کا ترجمان ہو گا۔پنجاب حکومت بجٹ کی تیاری میں عوامی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات