لاہور،قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر پیپلز سیکرٹریٹ میں دعائیہ تقریب

جمعرات 4 اپریل 2024 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2024ء) قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا،تقریب کا اہتمام پی پی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے کیا تھا جس میں پی پی لاہور کے سابق صدر میاں مصباح ،فائزہ ملک،سونیا خان ،امجد جٹ،عمر شریف بخاری،افنان صادق لون،حافظ عامر شہزاد،رابطہ سیکرٹری اطلاعات برطانیہ محمد سرور رانجھا،کامریڈ شاہدہ جبین ،احسن رضوی ،خالد بٹ ،ظفر عباس ٹوانہ،ملک منظر کھوکھر،فیاض بھٹی،اکرم کمبوہ،انیسہ بانو،اکبر ہرا،عدیل جٹ، شاہ محمد چنڑ،عابدہ ملک ، یاسمین فاروق ،وقار اے ملک ،لقمان میو،رانا یوسف ،علی رضا عابدی ،انعام دار ،میاں رمضان ، ماسٹر تاج حیدر ودیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرپارٹی رہنمائوں نے بھٹو شہید کی ملک و قوم کے لیے خدمات پر روشنی ڈالی ۔تقریب کے آخر میں شرکاء کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔