سندھ میں مخصوص نشستوں کی تقسیم، الیکشن کمیشن، اسپیکر، سیاسی جماعتوں سے جواب طلب

ہفتہ 6 اپریل 2024 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2024ء) سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن، اسپیکر، ایم کیوایم پاکستان اور پیپلزپارٹی سے جواب طلب کرلیا۔سندھ اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل/پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

بیرسٹرعلی طاہر نے موقف اپنایا کہ سنی اتحاد کونسل ایک سیاسی جماعت ہے، 9 آزاد ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے۔انھوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کو 2 خواتین، ایک اقلیتی نشست دینا تھی، لیکن یہ نشستیں ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کو دے دی گئیں۔جس کے بعد عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن، اسپیکر، ایم کیوایم پاکستان اور پیپلزپارٹی سے جواب طلب کرلیا۔