Live Updates

وزیراعظم محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ تین روزہ دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے

ہفتہ 6 اپریل 2024 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ تین روزہ دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے۔پی ایم آفس پریس ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کمرشل فلائیٹ کے ذریعے سعودی عرب پہنچے ۔وزیراعظم شہباز شریف دوران پرواز مسافروں سے گھل مل گئے۔

(جاری ہے)

پرواز میں موجود دیگر مسافروں نے وزیراعظم کے ہمراہ سیلفیاں بنائیں۔وزیراعظم نے بچوں اور بچیوں کے سر پر ہاتھ رکھا، ان سے خیریت دریافت کی ۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت وفاقی کابینہ کے اراکین اسحاق ڈار، خواجہ آصف، محمد اورنگزیب، عبدالعلیم خان، عطاءاللہ تارڑ اور احد چیمہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیراعظم آج رات مدینہ منورہ میں قیام کریں گے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات