وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں قیام امن کے لیے بھرپور اقدامات کیے ہیں ،تیمور علی مہر

پیر 8 اپریل 2024 21:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ کے سیکرٹری اطلاعات تیمورعلی مہر نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بڑہتی ہوئی وارداتوںکے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے قیام امن کے لیئے بھرپور اقدامات کیے جس لاء اینڈ آرڈ کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ، سیاسی مخالفین امن وامان کے مسئلے کو بڑھا چڑھا کر بیان کرنے کی بجائے حکومت کا ساتھ دیں تا کہ صوبے میں امن قائم رہ سکے تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سندھ کے لوگوں کی خدمت کی، ان خیالات کااظہارانہوںنے وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور پی پی رہنما گنوراسران سے وزیراعلیٰ ہاوس سندھ میں ملاقات کے بعد جاری کردہ بیان میں کیا، تیمور علی مہر نے کہا کہ میٹنگ میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے احکامات کے مطابق سندھ میں قیام امن کے لیئے ہم کسی بھی حد تک جائیں گے سندھ کی عوام کے جان ومال کا تحفظ اپنی اولین ذمہ داری سمجھتے ہیں اور امن وامان کی صورتحال کو تسلی بخش بنانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، انہوںنے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے زبردست اقدامات کے بعد امن وامان کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے ہماری پہلی ترجیح لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے ، بدقسمتی سے سیاسی مخالفین سندھ حکومت کو بدنام کرنے کے لیئے معاملات کو بڑھا چڑھا کر سوشل میڈیا ودیگر پلیٹ فارمز پر پھیلاتے ہیں صرف کراچی کا ہی نام لیا جاتا ہے جبکہ امن و امان کی صورتحال تو پنجاب میں بھی کافی خراب ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ کراچی میں قیام امن کے لیئے سیکورٹی فورسز کا کردار لائق تحسین ہے کراچی سمیت پورے سندھ میں امن کے قیام کے لیئے سندھ حکومت مختلف طریقوں سے جدوجہد کررہی ہے سندھ پولیس اسٹریٹ کرائمز ، لوٹ مار اور چھینا جھپٹی کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کے لیئے دن رات کوشاں ہے جبکہ سندھ رینجرز بھی پولیس اور صوبائی حکومت کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سیاسی مخالفین قیام امن کو ایشو بنا کرنے اپنی مردہ سیاست کوچمکانے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ سندھ میں امن و امان سب کی ترجیح ہونی چاہیے۔