پاک فوج کے سربراہ جنرل سیدعاصم منیر کی جانب سے قومی کرکٹرز کے اعزاز میں افطار ڈنر

منگل 9 اپریل 2024 00:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل سیدعاصم منیر کی جانب سے قومی کرکٹرز کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے راولپنڈی میں واقع آرمی ہائوس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے افطار ڈنر کی میزبانی کی۔

(جاری ہے)

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ایبٹ آباد کے کاکول میں آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ (اے ایس پی ٹی) کیمپ میں جسمانی تربیت حاصل کی اور اسے مکمل کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اور پی سی بی کے دیگر عہدیدار بھی افطار میں شریک تھے۔آرمی چیف نے عمدہ پرفارمنس کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے بابر اعظم کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔کھلاڑیوں نے ایبٹ آباد میں لگائے جانے والے کیمپ اور اُس میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور ملک میں کرکٹ کی سپورٹ پر کیے جانے والے اقدامات پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔