Live Updates

سعودی عرب کا پاکستان میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پیکج کا خیر مقدم کرتے ہیں،ڈاکٹرعبدالغفور راشد

منگل 9 اپریل 2024 15:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) مرکزی جمعیت اہل حدیث کے نائب امیر اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے منگل کے روز یہاں جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پیکج کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے دور ہ کے دوران سعودی عرب نے جس عزت و احترام سے پاکستانی حکمرانوں کا استقبال کیا ہے یہ ان کی روایات کا حصہ اور پاکستان کے لئے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے،سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ زلزلہ ہو یا سیلاب ہمیشہ سعودی عرب نے پاکستان کی مدد کی ہے ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات