سینیٹ وفاق کی مضبوط علامت ہے ،اس ایوان اور اس کے ارکان کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، یوسف رضا گیلانی

منگل 9 اپریل 2024 16:35

سینیٹ وفاق کی مضبوط علامت ہے ،اس ایوان اور اس کے ارکان کے وقار پر کوئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سینیٹ وفاق کی ایک مضبوط علامت ہے اور میں اس ایوان اور اس کے ارکان کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔چیئرمین سینیٹ کے حلف کے بعد اپنے خطاب میں انہوں نے سینیٹرز کو عید کی مبارکباد دی۔ انہوں نے اس اعزاز سے نوازنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور ان کی پارٹی اور اتحادی جماعتوں مسلم لیگ (ن)، ایم کیو ایم، بی این پی، اے این پی، مسلم لیگ (ق)، جے یو آئی (ف) اور آزاد امیدواروں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر اعتماد کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعی ایک اعزاز اور بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ سینیٹ کی قیادت کرنا جو قوم کے اتحاد اور تنوع کی نمائندگی کرتی ہے اور مساوات کی علامت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم سینیٹ کو وفاق کے ایک طاقتور ایوان کے طور پر اس کی شان میں واپس لانے میں کامیاب ہوں گے، میں اس ایوان اور اس کے ارکان کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔ بعد ازاں انہوں نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر سیدال خان نصر کی نامزدگی موصول ہوئی ہے جو سینیٹرز اعظم نذیر تارڑ اور شیری رحمان نے تجویز کی تھی اور ان کے کاغذات نامزدگی ترتیب سے تھے اور چونکہ ایک نامزدگی موصول ہوئی تھی اس لئے سیدالناصر بلامقابلہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا اعلان کیا گیا ۔