سعودی عرب کی طرف سے پانچ ارب ڈالرز کے پیکیج کا خیر مقدم کرتے ہیں، ڈاکٹرعبدالغفورراشد

منگل 9 اپریل 2024 22:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے سعودی عرب کی طرف سے پانچ ارب ڈالرز کے پیکج کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نوازسعودی عرب نے جس عزت اور احترام سے پاکستانی حکمرانوں کااستقبال کیا ہے ،یہ ان کی روایات کا حصہ اور پاکستان کے لئے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کسی بھی سیاسی جماعت کی ہو ، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے اور پاکستان کے عوام کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑے ہیں۔ زلزلہ ہو یا سیلاب یا قرضوں کی ادائیگی ہمیشہ سعودی عرب نے پاکستان کے مدد کی ہے اور یہ پاکستان کی پاکستان کے عوام اس چیز کے لیے بہت ممنون ہے۔