وزیر اعظم کی یوسف رضا گیلانی کو عیدالفطر اور چیئر مین منتخب ہونے پر مبارکباد

سید یوسف رضا گیلانی کہ قیادت میں ایوان بالا میں موثر قانون سازی عمل میں لائی جائے گی ، شہبازشریف

جمعہ 12 اپریل 2024 13:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو عیدالفطر اور چیئرمین سینیٹ آف پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ سینیٹ آف پاکستان کے انتخابات میں سید یوسف رضا گیلانی کا بلا مقابلہ چیئرمین سینیٹ آف پاکستان منتخب ہونا خوش آئند ہے۔وزیر اعظم نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی کہ قیادت میں ایوان بالا میں موثر قانون سازی عمل میں لائی جائے گی جس سے ملک میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔