عید کے روز بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات، ایک گھنٹہ جاری رہی

جمعہ 12 اپریل 2024 13:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) عید الفطر کے موقع پر بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل لایا گیا۔

(جاری ہے)

بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا۔بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی۔ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جس کے بعد پولیس بشریٰ بی بی کو اڈیالا جیل سے لیکر واپس بنی گالا لے گئی۔