ایم کیو ایم نے وقار مہدی کا گورنر سندھ سے متعلق بیان غیر ضروری قرار دیدیا

جمعہ 12 اپریل 2024 13:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے پیپلز پارٹی سندھ کے عہدیدار وقار مہدی کے گورنر سندھ سے متعلق بیان کو غیر ضروری قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں اراکین سندھ اسمبلی ایم کیو ایم نے کہا کہ موجودہ حالات میں اس طرح کا بیان انتہائی غیر سنجیدہ ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے رہنمائوں نے کہا کہ وقار مہدی کی اپنی حیثیت پیپلز پارٹی میں کاغذی، اضافی اور دکھاوے کی ہے۔اراکین ایم کیو ایم نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنا دو ٹوک موقف سامنے لائے تاکہ اس کا جواب دیا جاسکے۔اس موقع پر اراکین ایم کیو ایم نے کہا کہ گورنر سندھ کی کارکردگی پر پیپلز پارٹی کو تبصرہ کرنیکا حق حاصل نہیں۔