شعیب صد یقی نے سنی علما کونسل سے ووٹ کیلئے تعائون مانگ لیا

پی پی 149کے امیدوار شعیب صدیقی نے ملاقات کی ،الیکشن میں تعاون مانگا ہے علماء اورپار ٹی رہنما ئو ں سے حتمی مشاورت کے بعد حمایت کااعلان کر یں گے‘مولانا حافظ حسین احمد

جمعہ 12 اپریل 2024 13:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) سنی علما کونسل ضلع لاہور کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت مولانا حافظ حسین احمد ہوا ،اجلاس میں مولانا احمد سعید صدیقی ،مولانا غلام مصطفی معاویہ، مولانا امیر حمزہ، مولانا عزیر، مولانا صہیب زبیر، مولانا اکرم عثمانی نے شرکت کی، اجلاس میںپی پی 149 کے ضمنی انتخابات کے کس کی حما یت کی جائے اس پر غوروفکر کیاگیا مولانا حافظ حسین احمد نے اجلاس کے شرکا ء کو بتا یا کہ پاکستان استحکام پارٹی کے امیدوار شعیب صدیقی نے ہمارے سا تھ ملاقات کی ہے اور الیکشن میں تعاون مانگا ہے جس پر اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ضمنی انتخابات میں اس امیدوار کی حمایت کی جائے جو ایوان میں نامو س صحابہ واہل بیت کی بات کرے اور ضمنی انتخابات والے حلقوں میں رہنے والے رہنما ئو ں سے حتمی مشاورت کے بعد کسی امیدوار کی حمایت کااعلان کیاجائے۔