نوشکی میں ٹریفک حادثہ باپ بیٹا جاں بحق

جمعہ 12 اپریل 2024 14:15

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) نوشکی میں ٹریفک حادثہ باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نو شکی میں گاڑی اور موٹرسائیکل کے درمیان ٹریفک حادثے کے نتیجے میں باپ بیٹا حبیب اللہ اور رحم اللہ جاں بحق ہو گئے ، جنہیں فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں مزید کارروائی جا ری ہے۔