رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کا اسلام آباد کے یتیم خانے کا دورہ

ڈاکٹر العیسی کو دوہزار بائیس میں ہلال پاکستان سے نوازاگیا تھا‘ امریکن جیوش کمیٹی، امریکن سیفرڈی فیڈریشن اور کامبیٹ اینٹی سیمیٹیزم موومنٹ سمیت متعدد عالمی تنظیموں کی جانب سے انہیں اعزازات دیئے جاچکے ہیں.رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 12 اپریل 2024 16:40

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کا ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اپریل۔2024 ) رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی اسلام آباد کے ایک بڑے یتیم خانے کا دورہ کیا اور بچوں کے ساتھ عید منائی ڈاکٹرالعیسیٰ وزیراعظم شہباز شریف کی دورے کی باضابطہ دعوت پر 10 اپریل کو پاکستان پہنچے تھے.

(جاری ہے)

عید الفطر کے پہلے روز انہوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی فیصل مسجد میں خطبہ دیا تھا جسے بڑی تعداد میں لوگوں نے سنا” عرب نیوز“ کے مطابق خطبے کے دوران ڈاکٹر العیسیٰ نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ فلسطینیوں کو اپنے دلوں کے قریب رکھیں اور عید مناتے وقت انہیں اپنی دعاوں میں رکھیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ” ایکس“پر مسلم ورلڈ لیگ نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی مصروفیات کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے اسلام آباد کے علی بن ابی طالب یتیم خانے کا دورہ کیا اس یتیم خانے میں، جہاں چار ہزار سے زائد یتیم بچے موجود ہیں، ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کا شاندار استقبال ہوا.

عید الفطر کے دن اپنے خطبے میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے کہا کہ امت کی کامیابی کا راز اتحاد میں ہے اس اتحاد اور محبت کی بنیاد اپنے گھروں سے کیجیے اپنے اہل خانہ سے محبت اور احترام کے ساتھ ساتھ اپنی اولاد کی اچھی تربیت کیجیے انہوں نے کہا کہ لوگو، اللہ کے لیے ایک دوسرے سے محبت کرو یہ اللہ کا حکم بھی ہے اور اللہ کے رسول نے باہمی محبت کا درس دیا ہے.

انہوں نے خطبے میں غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے لیے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالی ان کی مدد فرمائے اور مسلمانوں کو بھی حکمت، دانائی اور دعاﺅں کے ذریعے فلسطین کے لوگوں کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرمائے فیصل مسجد کے خطیب مولانا ضیاءالرحمان نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی عید کے موقع پر پاکستان میں موجودگی اور خطبہ عید کو پاکستان اور پاکستانی عوام کے لیے خوش قسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حج کے امام اور خطیب کا پاکستان میں عید کے موقع پر موجود ہونا ان کی پاکستان اور پاکستان کے عوام کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار ہے سعودی عرب میں پیدا ہونے اور پرورش پانے والے ڈاکٹر العیسیٰ نے امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی سے اپنی تعلیم مکمل کی، جہاں انہوں نے تقابلی عدالتی مطالعہ (آئینی قانون) میں ماسٹر ڈگری اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی اس کے بعد ڈاکٹر العیسیٰ سعودی عرب میں کئی عوامی عہدوں پر فائز رہے.

ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ اعتدال پسند اسلام پر ایک سرکردہ عالمی آواز کے طور پر جانے جاتے ہیں وہ انٹلیکچوئل وارفیئر سینٹر کے سربراہ بھی ہیں، جو سعودی وزارت دفاع سے وابستہ ایک ادارہ ہے جو انتہا پسندی اور دہشت گردانہ نظریات سے نمٹنے کے لیے وقف ہے امریکن جیوش کمیٹی، امریکن سیفرڈی فیڈریشن اور کامبیٹ اینٹی سیمیٹیزم موومنٹ نے ان کی قیادت اور دنیا بھر میں یہود دشمنی، اسلامو فوبیا اور نفرت انگیز تقاریر کا مقابلہ کرنے کے اقدامات کے لیے انہیں سراہا ہے اور ڈاکٹر العیسیٰ کو اعتدال پسند اسلام کو فروغ دینے والی مسلم دنیا کی سب سے طاقتور آوازقرار دیا ڈاکٹر العیسیٰ نے اگست 2016 میں مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کے طور پر اپنا موجودہ عہدہ سنبھالا دوہزارسولہ میں ہی وہ مسلم سکالرز کی بین الاقوامی باڈی کے چیئرمین اور سعودی عرب میں سینئر سکالرز آرگنائزیشن کے رکن بنے ان کی سربراہی میں مسلم ورلڈ لیگ نے مسلم ورلڈ لیگ سپریم کونسل اور دیگر ذیلی اداروں میں اسلام کے مختلف فرقوں کی نمائندگی کو بڑھایا ہے تاکہ دنیا بھر کی تمام مسلم کمیونٹیز کی شمولیت کو یقینی بنایا جا سکے انہیں بین المذاہب مکالمے اور اعتدال کو فروغ دینے اور انتہا پسندی اور نفرت انگیز بیان بازی کا مقابلہ کرنے میں اپنی قیادت کے بدلے متعدد ملکی اور بین الاقوامی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ہے.

اکتوبر 2022 میں، انہیں اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے میں نمایاں کام کرنے پر صدر ڈاکٹر عارف علوی کی طرف سے پاکستان کے ”ہلال پاکستان“ ایوارڈ سے نوازا گیا اسلام کے پرامن پیغام کو پھیلانے غلط فہمیوں کو دور کرنے اور اسلام کو مو¿ثر طریقے سے فروغ دینے پر کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا گیا واضح رہے کہ رابط عالم اسلامی دنیا میں ایک ایسی اسلامی تنظیم موجود ہے جو مسلمانوں کے اتحاد اور مسلم برادری کو تقسیم کرنے والے عوامل کا سدباب کرنے کے لیے 1962 سے مصروف ہے تنظیم کے ارکان تمام اسلامی ممالک ہیں اس کا مرکزی دفتر مکہ مکرمہ میں واقع ہے جو اسلام کی حقیقت کو واضح اور اقوام کے مابین دوستی کے فروغ کے لیے کوشاں ہے یہ تنظیم ایک دستور ساز کونسل کے زیر انتظام ہے جو سرکردہ اسلامی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 60 ارکان پر مشتمل ہے ایم ڈبلیو ایل کا روزمرہ کا انتظام ایک سیکرٹری جنرل سنبھالتا ہے، جو دستور ساز کونسل کو رپورٹ کرتا ہے.

شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ اس تنظیم کے موجودہ سیکرٹری جنرل ہیں اور آج کل پاکستان کے نو روزہ دورے پر ہیں وہ عالم اسلام کی ایک معتبر شخصیت ہیں اور دنیا بھر میں ان کی خدمات کے نتیجے میں انہیں کئی اعلی ترین اعزازات سے نوازا گیا ہے ڈاکٹر العیسیٰ نے 2019 میں مشہور امریکی جریدے ”نیوز ویک“ میں ایک مضمون لکھ کر اپنا ایجنڈا واضح کرتے ہوئے لکھا تھا کہ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے میں نے پوپ فرانسس کے ساتھ بین المذاہب تفہیم کو فروغ دینے کے لیے ویٹی کن کا سفر کیا ہے انہوں نے لکھا کہ میں نے پیرس کے گرینڈ سناگوگ اور امریکہ کے ہولوکاسٹ میموریل میوزیم کا دورہ کیا میں نے امریکی انجیلی مسیحی راہنماﺅں کے اعلیٰ سطح کے وفد کو سعودی عرب میں خوش آمدید کہا لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں ایسے متنازع کام کیوں کرتا ہوں؟ ان سب میں کیا مشترک ہے؟میں ان سے کہتا ہوں کہ یہ میرے اس مقدس فریضے کی عکاسی کرتے ہیں کہ میں اسلام کو متعدل اور امن کے سچے مذہب کے طور پر پیش کروں اس کا منبع میرا ایک اسلامی رہنما کی حیثیت سے میرا وہ حلف ہے کہ میں جو کچھ بھی کرتا ہوں اس میں ذمہ دارانہ قیادت کا مظاہرہ کروں رابط عالم اسلامی کی بنیاد 18 مئی 1962 کو منعقد ہونے والی کانفرنس کی قرارداد کے نتیجے میں رابطہ رکھی گئی تھی اور تمام مسلمان ممالک اس تنظیم کے رکن ہیں.