ْاسماعیل ہانیہ کے بیٹوں ،پوتوں کی شہادت ،لیاقت بلوچ نے شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی

جمعہ 12 اپریل 2024 17:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) فلسطین کے تحریک مزاحمت حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے فلسطین کے تحریک مزاحمت حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ لیاقت بلوچ نے کہا کہ فلسطین میں تینتیس ہزار مسلمانوں کو شہید کیا گیا ہے مسلم ممالک اور اقوام متحدہ فلسطین میں قیام امن میں ناکام ہوگئے مسلمانوں کو چاہیے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں برطانیہ اور امریکہ کی حمایت کے باعث اسرائیل فلسطین میں خونریزی کر رہا ہے ہم ملک میں بھی ائین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آج اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کروں گا آج اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے اپنی مرکزی مجلس شوریٰ کو آگاہ کریں گے 2018 سے طے کیا تھا آئنددہ کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گئے ماضی میں جس بھی اتحاد میں شامل رہے اتحادیوں ںے اصولوں پر سمجھوتا کیا۔