Live Updates

حلیم عادل شیخ کا حب میں ٹریفک حادثے پر 18 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

سندھ حکومت اور بلوچستان حکومت فوری طور پر حادثہ متاثرین کے ورثا کے لئے امداد کا اعلان کرے،حلیم عادل شیخ

جمعہ 12 اپریل 2024 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) نورانی جاتے ہوئے حب کے قریب ٹریفک حادثہ میں جوکھیو برادری کے 18 افراد جانبحق ہونے کا واقعہ پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی وفد کے ہمراہ ٹھٹھہ پہنچے، حلیم عادل شیخ ٹھٹھہ کے گائوں قاسم جوکھیو میں پہنچے تھے جہاں حلیم عادل شیخ حادثہ متاثریں کے ورثا سے تعزیت کی اور حادثہ کی تفصیلات معلوم کی۔

پی ٹی آئی وفد میں ڈاکٹر مسرور سیال، سربلند خان ،رضوان نیازی، جعفر الحسن،ولی مغیری، دانیال مگسی، عبدارشید، عمیر شاہد، ارسلان بروہی، امجد شاہ، ہوش محمد عباسی ، وحید رند ، ایڈووکیٹ ظہیر شاہ، فیضان بروہی و دیگر شامل تھے حلیم عادل شیخ ودیگر رہنماں نے حادثہ متاثریں سے ملاقات کرکے افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا انتہائی افسوسناک حادثہ ہوا ہے ایک بزرگ کے گھر سے 12 افراد جانبحق ہوئے ہیں، سندھ حکومت اور بلوچستان حکومت فوری طور پر حادثہ متاثریں کے ورثا کے لئے امداد کا اعلان کرے، حلیم عادل شیخ نے کہا صرف اعلانات نہیں بلکہ متاثرہ خاندان کے لئے فوری مالی امداد کو یقینی بنایا جائے، شاہ نورانی جانے کا روڈ کی حالت انتہائی خراب ہے روڈ خراب ہونے کے باعث حادثات روز کا معمول بنے ہوئے ہیں، بلوچستان حکومت فوری طور پر شاہ نورانی کا ڈبل روڈ بنائے کر عوام کو سہولیات فراہم کرے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا حادثہ متاثریں کی امداد کے لیے فوری چیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھیں گے۔حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ امن امن امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، نگران اور موجودہ حکومت سندھ میں امن امان کی خراب صورتحال کے زمہ دار ہیں نگران وزیر اعلی سندھ بھی پیپلزپارٹی کی باقیات تھے سندھ میں امن امان کی خراب صورتحال کچے اور پکے دونوں کے ڈاکوں کی وجہ سے ہے، حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں بڑا اضافہ ہوا ہے، گزشتہ تین ماہ میں 60 سے زائد شہری دوران ڈکیتی جان کی بازی ہار چکے ہیں، چار سو سے زائد افراد کچے میں اغوا ہوچکے ہیں، پولیس ڈاکوں کے سامنے بے بس دکھائی دے رہی ہے۔
Live بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات