اسلم خٹک کی حافظ نعیم الرحمن کو امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد

ملک و ملت اور امت مسلمہ کو درپیش بحرانوں سے باہر نکالنے میں کردار ادا کریں گے ،اسلم خٹک ایڈووکیٹ

جمعہ 12 اپریل 2024 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع وسطی کراچی کے صدر اسلم خٹک ایڈوکیٹ و لیگی رہنماں محمد ایوب جوہری، امجد علی آصف ایڈوکیٹ، ریحان شیخ، شیخ عبدالقیوم، فرقان علی، امتیاز زبیر،دانش چیمہ،سعید احمد کھو کھر، شبیر احمد خان، تاج خان، ڈاکٹر طارق قادری، ڈاکٹر محمدالطاف، گلفراز خان، وقار حسین گور چانی، ظاہر شاہ، ریاض بوذدار، جہانزیب، سلیم مزاری ودیگر نے مشترکہ طور پر حافظ نعیم الرحمن کو جماعت اسلامی پاکستان کا امیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور خصوصی طور پر عید الفطر کی بھی قوم کو مبارکباد دی۔

اس موقع پرضلعی صدر اسلم خٹک ایڈوکیٹ نے امید ظاہر کی کہ امیر جماعت اسلامی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سر انجام دینے میں کوء کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، وہ اور ان کی پوری ٹیم ملک و ملت اور امت مسلمہ کو درپیش بحرانوں سے باہر نکالنے میں وطن عزیز کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ساتھ مل کر اپنا حصہ ڈالیں گی اور خصوصی طور پر اسلامی اصولوں کی پاسداری، آئین و قانون اور پارلیمنٹ کی بالا دستی، جمہوریت کی مضبوطی، ، عدل پر محیط بہترین عدالتی نظام کو متعارف کرانے، آزاد الیکشن کمیشن کے قیام اور وطن عزیز کو دفاع کو مزید ناقابل تسخیر بنانے کے لئے مزید ریاستی اداروں کی جدید دور کے مطابق درجہ بندی کرنے میں معاونت کرنے میں اپنا حصہ ڈالنا، ملک میں امن و امان کے حوالے سے داخلہ و خارجی سطح پر مزید اقدامات اٹھانے کے لئے اپنا رول ادا کرنا، تعلیم و صحت کی مفت فراہمی کے لئے اقدامات اٹھانا, حکومت کو معاشی بحران کے خاتمے کے لئے ٹھوس تجاویز دینا، مہنگائی کے خاتمے، عوام کو پینے کے صاف پانی کی گھر گھر فراہمی، گیس و بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ اور ملک میں جاری دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے وفاقی و صو بائی حکومتوں کو اور ریاستی اداروں کو مکمل سپورٹ کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرینگے۔

(جاری ہے)

اور پاکستان کا جو اقوام عالم کی فلاح و بہبود کے لئے اول دستے کا تاریخ ساز کردار ہے اس کاز کو مزید مضبوط کرنے کے لئے بھی جماعت اسلامی تمام محب وطن جماعتوں کا ساتھ مل کر ساتھ دیتی رہے گی۔ اللہ پاک ہم سب اپنا فضل اور مدد ونصرت فرمائے۔ آمین