آج امت مسلمہ ایسے وقت عید منارہی ہے جب فلسطین میں اسرائیل نے ظلم و بربریت کابازار گرم کیا ہوا ہے، صاحبزادہ زبیر

مسلم امہ کو چاہئے کہ اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریہ ہر مسلمان اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے فلسطینیوں کی آواز بن سکتا ہے

جمعہ 12 اپریل 2024 22:05

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) جمعیت علما پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ آج امت مسلمہ ایسے وقت عید منارہی ہے جب فلسطین میں اسرائیل نے ظلم و بربریت کابازار گرم کیا ہوا ہے معصوم نہتے بچوں،ماں بہنوں اور بزرگوں کووحشیانہ درندگی کا نشانہ بنایا جارہاہے غزہ اور فع میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے،35 ہزار سے زائد فلسطینی شہیدہوچکے ہیں جبکہ57اسلامی ممالک کے سربران مملکت خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، بلال عید گاہ لطیف آباد میں نماز عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ محمد زبیر نے کہا کہ مسلم امہ کو چاہئے کہ اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریہ ہر مسلمان اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے فلسطینیوں کی آواز بن سکتا ہے اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف مسلم امہ متحد ہو کر عمل اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

درایں اثناء صاحبزادہ عزیر محمود الازھری نے لبرٹی چوک حیدرآباد میں نماز عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ہاتھ مظلوم فلسطینیوں کے خون سے رنگین ہیں امریکہ، اسرائیل عالم دہشت گرد ہیں جو مسلمانوں کی نسل کشی کررہے ہیں فلسطین میں وحشیانہ بمباری کے ذریعہ پناہ گاہوں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنار ہے ہیں بے یارومدگار غزہ و رفع کے پناہ گزینوں کو رمضان المبارک میں بھی غذا اور پانی سے محروم رکھا لیکن فلسطینیوں کے جذبہ جہاد میں کوئی کمی نہیں آئی وہ نئے حوصلہ اور ولولہ کے ساتھ عالمی دہشت گرد اسرائیل کے خلاف علم جہاد بلند کئے ہوئے ہیں اللہ کی مدد سے فلسطینی ضرور کامیاب ہوں گے، 57 اسلامی ممالک کے سربراہان مملکت ہوش کے ناخن لیں اور مظلوم فلسطینیوں کی دا درسی کی جائے۔