وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی عید الفطر کے دوسرے روز گڑھی خدا بخش سندھ پہنچے

جمعہ 12 اپریل 2024 22:05

گڑھی خدا بخش (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی عید الفطر کے دوسرے روز گڑھی خدا بخش سندھ پہنچے جہاں انہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو، شہید ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ نصرت بھٹو اور بھٹو خاندان کے مزاروں پر حاضری دی فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے وزیر اعلٰی بلوچستان نے بھٹو خاندان کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی۔