ج*ویمن کرکٹر عالیہ ریاض اور کمنٹیٹر علی یونس رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

+جوڑے کے نکاح کی تقریب کا انعقاد لاہور میں کیا گیا، جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سمیت سابق کرکٹرز شریک ہوئے

ہفتہ 13 اپریل 2024 18:50

ث*لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2024ء) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض اور کمنٹیٹر علی یونس شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔جوڑے کے نکاح کی تقریب کا انعقاد لاہور میں کیا گیا، جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سمیت سابق کرکٹرز شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈرعالیہ ریاض اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقاریونس کے چھوٹے بھائی کمنٹیٹر علی یونس کی نکاح کی تقریب لاہور کے مقامی فارم ہاؤس میں منعقدکی گئی۔

شادی کی تقریب میں سیلکٹر وہاب ریاض، سابق کرکٹرز انضمام الحق،پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، مصباح الحق،کامران اکمل، عمر اکمل، عبدالرزاق، عمران نذیر،محمد یوسف، مشتاق احمد، سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی شریک ہوئے۔شادی کی تقریب میں موجود شرکائ کی جانب سے دلہا دلہن کو نکاح کی مبارک باد دی گئی اور زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔