فلسطین کے مسلمانوں پر اسرائیلی ظلم و ستم مسلسل جاری ہے ،عالمی قوتیں اپنا موثر کردار ادا کریں ،طارق حسن

ہفتہ 13 اپریل 2024 19:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ق)سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے عید الفطر کی مسلم امہ کو مبارکباد دیتے کہا کہ فلسطین کے مسلمانوں پر اسرائیلی ظلم و ستم مسلسل جاری ہے عالمی قوتیں انسانی حقوق کے خاطر اپنا مثر عملی کردار ادا کریں یہ باتیں انہوں نے عید الفطر کے موقع پر اپنی رہاشں گاہ پر مسلم لیگ سندھ کے نائب صدر نعمت خلجی۰ ناب صدر شاہد عباسی۔

صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ۔ کراچی صدر محمد جمیل احمد خان۔ جنرل سیکرٹری کراچی نعیم خان۔

(جاری ہے)

عابد خان۔ اسپورٹسں ونگ سندھ کے صدر سید مشرف علی۔ قاضی احسن قمر ۔ مسلم لیگ ق اقلیتی ونگ کے ملک جارج رافیل۔ مورس اور دیگر سے ملاقات کے موقع پر کیا طارق حسن نے کہا کہ انتہائی کرب ہے کہ عید کے دنوں میں بھی اسرائیلی بمباری جاری رہی اور 185 افراد جسں میں اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹوں اور 3 پوتے شہید ہوئے تعزیت کرتے ہیں انہوں نے کہا ضرورت اس امر کی ہے عالمی طاقتیں اسرائیل کی ظلم و بربریت اور فسلطینی بچوں۔ خواتین پر وحشیانہ بمباری کا سخت نوٹسں لیکر اسرائیل سے جرام کا حساب لے اور سخت ترین کارروائی وقت کی ضرورت ہے۔