/صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 25اضلاع میں موسلا دھار بارشیں، آسمانی بجلی گرنے سی8افراد جانبحق جبکہ 3زخمی ہوگئے

ہفتہ 13 اپریل 2024 19:15

_کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2024ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 25اضلاع میں موسلا دھار بارشیں، آسمانی بجلی گرنے سی8افراد جانبحق جبکہ 3زخمی ہوگئے بارشوں اور سیلاب کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور ندی نالوں میں تغیانی آنے سے درجنوں افراد پھنس گئے اور متعد دعلاقوں میں کچے مکانات اور دیواروں کو نقصان پہنچا مختلف علاقوں میں ژالہ باری سے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا غیر معمولی بارشوں اور موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں گزشتہ روز سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ تواتر کے ساتھ وقفے قفے سے جاری ہے اور بجلی کی آنکھ مچولی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کا یہ سلسلہ آج بھی جاری رہے گا جبکہ دو دن کہ وقفے کے بعد دوبارہ بارشوں کی پیشن گوئی کی گئی ہے گزشتہ دو روز قبل بلو چستا ن میں مغربی ہوائیں داخل ہونے کے بعد کوئٹہ سمیت صوبے کی25سے زائد اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سوراب ،پشین ،چمن، ڈیرہ بگٹی میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 8افراد جاں بحق جبکہ 3زکخمی ہوئے ہیں سوراب کے علاقے تنک میں باغ میں بیٹھے نوجوانوں پر آسمانی بجلی گرگئی جس سے 2 نوجوان فرید احمد اور جابر احمد موقع پر جان بحق جبکہ ایک نوجوان اعجاز احمد زخمی ہو ا اسکے علاوہ چمن میں 3ڈیرہ بگٹی میں 2افراد آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوئے پشین اور سوراب میں 2افراد زخمی ہوئے اس کے علاوہ بلوچستان کے علاقے چمن، قلعہ عبداللہ،کیچ کے علاقے بلیدہ ،اور دیگر علاقوں میں بھی موسلادھار بارشوں اورسیلاب کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامان کرنا پڑ رہا ہے اور بارشوں کا سلسلہ تا حال جاری ہے جس کی وجہ سے ندی نالوں میں تغیانی آنے سے لوگوں آمد رفت میں دشواری کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے وادی کوئٹہ میں بار ش کا سلسلہ گزشتہ روز سے جاری ہے،گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے کبھی تیز اور کبھی ہلکی بارش ہورہی ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب واشک، خضدار، سوراب، قلات، مستونگ، نوشکی، بولان اور پشین میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، نوشکی،کولپور اور مستونگ میں ژالہ باری سے موسم سرد ہوگیا بلوچستان کے سرحدی علاقے میں ریتیلا طوفان، ہواؤں سے درخت اکھڑ گئے ،ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لسبیلہ، قلات، خضدار، زیارت، کوہلو، بارکھان، مسلم باغ، تربت، ہرنائی، کوہلو، نصیر آباد، جعفرآباد، چاغی، پنجگور، گوادر اور کیچ میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش کا امکان ہے جس سے مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ ہے۔

ادھر ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق صوبے میں غیر معمولی بارشوں اور موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ نے نکاسی آب کے تمام قدرتی راستوں سے تجاوزات ہٹانے کیلئے کارروائی کا حکم دیا ہے اور وزیر اعلیٰ نے گزشتہ روز پی ڈی ایم دفتر کا دورہ بھی کیا اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی مدد کرنے کی ہداہت کی ۔