امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حٴْسین محنتی کی سیدحامدعلی، ذاکر عباسی اور شیر عالم شہید کے گھر تعزیت کے لیے آمد، درجات بلندی کے لیے دعا

کراچی سمیت سندھ میں حکومت وفورسز عوام کو امن وامان فراہم کرنے اورڈاکوئوںکو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پرناکام ہوگئیں ہیں، حسین محنتی سید حامدعلی ،شیرعالم اورذاکرعباسی کے قاتلوں کوگرفتاراورقیام امن کے لیے موئثراقدامات کرکے سندھ حکومت اورادارے اپنی ذمے داریاں پوری کریں

اتوار 14 اپریل 2024 18:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیروسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہاہے کہ کراچی سمیت سندھ میںحکومت و فورسز عوام کو امن وامان فراہم کرنے اورڈاکوئوںکو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پرناکام ہوگئیں ہیں، عید کے دن بھی شہری ڈاکوئوں کی لوٹ مارسے محفوظ نہیں رہے اورحکومت وپولیس خاموش تماشی بنی رہی جوحکمران اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتے انہیں حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا ہے ،بجٹ کابڑا حصہ امن وامان کے نام پرخرچ کرنے کے باوجود عوام امن کو ترس گئے کوئی گھرگلی محلہ اورسڑک رہزنی کی وارداتوں سے محفوظ نہیں رہی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیںہے ہرطرف مافیازکاراج ہے۔

شہرکراچی میں 91دنوں میں 23ہزاروارداتیں، صرف رمضان کے مہینے میں 30سے زاید نہتے شہری ڈکیتی کی وارادتوں کے دوران اپنی جانوں سے گئے جبکہ تین ماہ میں 60 سے زایدافراد کو قتل کیاجاچکا ہے اسکے باوجو د اپنی ناکامی کااعتراف کرنے کی بجائے صوبائی وزیرداخلہ کا معمول کے واقعات قراردینا قابل مذمت اورمتاثرہ شہریوں کے زخموں پرنمک پاشی کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں کی جان ومال کی حفاظت،شیرعالم،ذاکرعباسی،سیدحامدعلی سمیت تمام شہریوں کے قاتلوں کوگرفتاراورقیام امن کے لیے موئثراقدامات کرکے سندھ حکومت اورادارے اپنی ذمے داریاں پوری کریں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نارتھ ناظم آباد اورمیٹروول میں ڈکوئوں سے مزاحمت پرشہید ہونے والے جماعت اسلامی کے ارکان سیدحامد علی ،میٹروول غربی میں شیرعالم اورجے آئی یوتھ کارکن ذاکرعباسی کے گھرپہنچ کرلواحقین سے تعزیت کے بعد بات چیت کے دوران کیا۔

صوبائی امیر نے کہاکہ ملک کے سب سے بڑے شہراوردارالخلافہ کراچی میںڈاکوئوں کی جانب سے دن دہاڑے کھلی شاہراہوں پرلوٹنے اورمزاحمت پرجان سے ماردینے کے واقعات اب معمول بن گئے ہیں،پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے فرض شناسی کامظاہرکرتے ہوئے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت ،کراچی تاکشمور سندھ میں ڈاکوراج کے خاتمے اورڈاکوئوں ولٹیروں سے تحفظ فراہم کرنے پرتوجہ دے۔

انہوں نے جماعت اسلامی کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی اور شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا کی ۔اس موقع پریوسی چیئرمین سرسید شہزادمظہر،مولانا محمد علی قدسی،امیرجماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی ڈاکٹر نور الحق, امیر ضلع کیماڑی مولانا فضل احد حنیف, نائب امیر ضلع سائٹ غربی گل رحیم ،سلطان روم اورصوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا بھی ساتھ موجودتھے۔