- قائد عوام اور ان نے خاندان کو انصاف کے حصول لئے 45 برس انتظار کرنا پڑا ہے،شیری رحمان

اتوار 14 اپریل 2024 19:10

hاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے پیپلز پارٹی کے گڑھی خدا بخش جلسے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم آج شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گڑھی خدا بخش میں موجود ہیں،رمضان المبارک کے احترام میں ہم 4 اپریل کو گڑھی خدا بخش میں روایتی جلسے کا انعقاد نہیں کر سکے تھے،ساری دنیا کی نظروں میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ملک کے خلاف ایک سازش تھی رواں برس اعلی عدالت نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے قتل کو تمام قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی کرار دیا، شیری رحمان نے کہا کہ قائد عوام اور ان نے خاندان کو انصاف کے حصول لئے 45 برس انتظار کرنا پڑا ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو پہلے ہی اپنے عوام اور کارکنان کی نظروں میں سرخرو تھے، وہ قتل ہو کر بھی ہمارے دلوں میں زندہ رہے،آئین پاکستان اور جوہری پروگرام کے خالق شہید ذوالفقار علی بھٹو کو قوم آج بھی یاد کرتی ہے،